-بھارت ایکسپریس
ہریانہ کے بھیوانی میں ایک جلی ہوئی بولیرو سے دو جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد لاشوں کی شناخت ہوسکی۔ دونوں مرنے والے راجستھان کے بھرت پور کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی بھیوانی اور بھرت پور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Haryana | Two skeletons were found in a charred bolero in Loharu, Bhiwani district, today at 8am. FSL & other teams reached the spot. There are chances that both victims died either due to a fire that broke out in the vehicle or were burnt to death. Probe underway: DSP Loharu pic.twitter.com/ZSWGQdH3K4
— ANI (@ANI) February 16, 2023
معاملہ بھیوانی کے بارواس گاؤں کا ہے، ایک جلی ہوئی بولیرو میں سے دو جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ بولیرو کا رجسٹریشن بھرت پورراجستھان کا ہے۔ اور جن دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ان کی شناخت ناصر اور جنید کےطور پر ہوئی ہے۔ فی الحال مقامی پولیس اور بھرت پور پولیس کے ساتھ فانزک ٹیم بھی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
گروگرام کے بجرنگ دل کے دو ارکان پر گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں ان نوجوانوں کو زندہ جلانے کا الزام ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں کو بھرت پور سے اغوا کر کے بھیوانی لایا گیا اور برواس کی ڈھانی میں زندہ جلا دیا گیا۔ اس معاملے میں راجستھان پولس نےگئو رکشک کے خلاف اغوا کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے بھرت پور کے آئی جی گورو سریواستو نے کہا کہ دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، جو جلی ہوئی حالت میں ہیں۔ گاڑی وہی ہے اور یہ وہی شخص ہے جسے اغوا کیا گیا تھا۔ انہیں جلا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہماری ٹیم اہل خانہ کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشتبہ افراد کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لیے لائیں گے۔ جن دو لڑکوں کا اغوا ہوا ہے ان میں سے ایک کا نام جنید اور دوسرے کا نام ناصر ہے۔ ناصر کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جب کہ جنید کے خلاف ماضی میں گائے کی اسمگلنگ کے 5 مقدمات درج ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…