سیاست

Karnataka State Budget 2023-24 :رام مندر کہاں بنے گا؟ وزیراعلی بسواراج بومئی نے بجٹ تقریر میں کیا اعلان

Karnataka State Budget 2023: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے رام نگر میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کو آئندہ اسمبلی انتخابات سے جوڑکر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یہاں اقتدار میں واپسی کے لیے چیلنجوں سے نبرد آزما ہے۔ تاہم، بی جے پی کو اپنے چانکیہ یعنی امت شاہ کی حکمت عملی پر پورا بھروسہ ہے۔

کرناٹک بجٹ میں بومئی نے کیا اعلان کیا؟

کرناٹک کے سی ایم بومئی نے اپنی بجٹ تقریر میں بجٹ 2023-24کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جی ایس ٹی وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے کل 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بومئی نے کسانوں کے لیے بھو سری اسکیم کے تحت کسانوں کو 10,000 روپے  منظورکئے ہیں۔ جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت کسانوں کے خاندانوں کو 150 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ کسانوں کے لیے 300 ہائی ٹیک ہارویسٹرس کی خریداری کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

جانوروں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے 5 کروڑ

بجٹ پیش کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ جانوروں پر تشدد روکنے کے لیے اینیمل ویلفیئر بورڈ کو 5 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مدھول ہاؤنڈ کی نسل کو تیار کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔

کسانوں کو ٹیکس فری ڈیزل کی سپلائی 1.5 لاکھ کلو لیٹر سے بڑھا کر 2 لاکھ کلو لیٹر کر دی جائے گی۔ چیف منسٹربومئی نے رام نگر کے رام دیورا بٹہ میں رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا۔

کرناٹک میں رام مندر منصوبے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی سربراہی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ یعنی بی جے پی نے کرناٹک کے دنگل کو جیتنے کے لئے بی جے پی نے اپنی  تیاری مکمل کر لی ہے۔ بی جے پی یہاں پولرائزیشن کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ زعفرانی کیمپ کو حجاب تنازعہ کا فائدہ بھی ملنے کی توقع ہے۔

اس سے پہلے بومئی کے وزیر نے کہا تھا کہ ‘جس طرح شمالی ہندوستان میں ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے، اسی طرح کرناٹک میں بھی رام مندرتعمیر ہوگی ۔’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مندر کے لیے شناخت کی جانے والی زمین کا معائنہ کرنے کے لیے کرناٹک کا دورہ کریں گے۔

رام مندر کی تعمیر کے اعلان پر سیاسی بیان بازی ہونے کا پورا امکان ہے۔ اس سے پہلے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا تھا، “میں اپنے دم پر مندر بنا سکتا ہوں۔ یوپی کے وزیر اعلی کو کرناٹک میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کرناٹک اس حد تک دیوالیہ نہیں ہے۔ میرے پاس تعمیر کرنے کی طاقت ہے

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

3 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

34 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago