قومی

Junaid-Nasir Murder Case: جنید-ناصر قتل کا فیس بک پر کیا گیا لائیو، اسدالدین اویسی کا سخت سوال، بھاگوت-وزیراعظم کچھ بولیں گے یا نہیں؟

Junaid-Nasir Murder: ہریانہ میں جنید اورناصرکے قتل سانحہ سے متعلق ہرکوئی حیران ہے۔ اس معاملے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے شکایت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کڈنیپر(اغوا کرنے والا) مونو ہریانہ کی بی جے پی حکومت کا چہیتا (قریبی) ہے۔

انہوں نے کہا، ‘بی جے پی حکومت اس کو پروٹیکشن (پناہ) دیتی ہے۔ یہ مافیا کی طرح گینگ چلاتا ہے۔ فیس بک پروارث کی موت کولائیو کیا گیا۔ اسی شخص نے معین کو بھی گولی ماری ہے۔ اویسی نے سوال کیا کہ ملزم کو ہریانہ حکومت گرفتار کیوں نہیں کراتی ہے؟

راجستھان حکومت پر بھی برسے اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا، ‘مجھے امید ہے کہ انصاف نہیں ملے گا’۔ اویسی نے اس دوران راجستھان کی کانگریس حکومت پربھی جم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا، ‘جنید اورناصرکوراجستھان سے کڈنیپ (اغوا) کیا گیا۔ انہیں راجستھان سے ہریانہ لاکر زندہ جلاکر ماردیا گیا۔ راجستھان حکومت نے فوری ایکشن کیوں نہیں لیا۔ اشوک گہلوت کی پولیس نے وقت پر کارروائی نہیں کی اوراب تک مجرمین کوگرفتارنہیں کیا۔ مجرم  مشہورگئورکشک ہیں۔ جنید اورناصرکے اہل خانہ کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے’۔

کون ہیں وارث اورمعین؟

اسدالدین اویسی نے جنید اور ناصرقتل سانحہ کے معاملے میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے وارث اورمعین کے معاملے کو پھرسے زندہ کردیا۔ دراصل، جنید-ناصر قتل کے سانحہ کے ملزم مونو مانیسرپرجنید کا قتل کرنے اورمعین پرگولی چلانے کا معاملہ درج ہے۔ اس حادثہ سے پہلے مونو مانیسرنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گئواسمگلنگ کے خدشہ میں ایک 22 سالہ لڑکے (وارث) کو بری طرح سے مارا پیٹا تھا۔ اسپتال میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس پراس معاملے کو دبانے کا بھی الزام ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago