قومی

Weather Update: پھر ہوگی سردی کی واپسی؟ آئی ایم ڈی نے ان ریاستوں کے لئے جاری کیا الرٹ

شمال مغربی ہندوستان میں ایک بار پھر سے موسم کروٹ لے سکتا ہے۔ فروری مہینے میں اچانک سے پڑ رہی گرمی سے کچھ وقت کی راحت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو مغربی ہندوستان پر ایک کے بعد ایک مغربی ماحول کے اثر کے سبب موسم میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، لیکن اب یہ مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کے جانے کے بعد ایک بار پھر سے کئی ریاستوں کی درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اس سے شمال مغربی ہندوستان کے کئی ریاستوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کی جانکاری دینے والی ایجنسی، اسکائی میٹ کے مطابق، مغربی موسم کے گزرنے کے بعد ہوا کی سمت جنوب-مغرب سے بدل کر شمال-مغرب ہو جائے گی۔ اس کے سبب دو سے تین دنوں میں دہلی، مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش کے مغربی حصوں سمیت پورے راجستھان کی درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راجدھانی دہلی میں بھی آئندہ کئی دنوں تک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سرد لہرکا امکان کم
حالانکہ درجہ حرارت میں یہ کمی زیادہ دنوں کے لئے نہیں رہے گی۔ یہ صرف دو دن رہے گی اور 14 فروری سے درجہ حرارت ایک بارپھر بڑھنے لگے گی۔  درجہ حرارت میں زیادہ کمی گراوٹ نہیں ہوگی، اس لئے اب شمال مغربی ہندوستان میں سرد لہر کے دوبارہ آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

14 فروری سے تازہ ہوا مغربی ہمالیہ تک پہنچے گی، جس کی وجہ سے ہواؤں کی سمت میں تبدیلی ہوگی اوردرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ ایجنسی کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا اور 17 فروری کو کم از کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ یعنی اب ہندوستان میں سردیوں کی واپسی کا امکان بہت کم ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago