-بھارت ایکسپریس
Madhya Pradeshمدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں ایک بار پھر انسانیت کو شرم شار کر دینے والا واقعہ سامنے آیاہے۔ کسی نے اس واقعے کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
پیسے کی کمی اور باپ کے بڑھتی تکلیف دیکھ کر6 سال کا معصوم بیٹا خود ہی باپ کو ہاتھ ٹیھلے(Handcart) پر بٹھا کر اسپتال جانے لگا۔ وہ ہاتھ ٹھیلے کو تین کلومیٹر دھکیلتا ہوا ہسپتال پہنچا۔
اس واقعہ کا ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو میں آپ واضع طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اس 6 سال کا معصوم بچہ اپنے باپ کو ہاتھ ٹھیلے پر لاد کر پیدل ہی اسپتال لے جا آرہا ہے ۔
یہ معاملہ تھانہ کوتوالی ٹاؤن کا ہےاس شخص کی بیوی اور 6 سال کا معصوم بیٹا ایمبولینس کو متعدد بار فون کرتا رہا، لیکن ایمبولینس نہیں پہنچی۔ 20 منٹ کے انتظار کے بعد اس 6 سال کے معصوم بیٹے اور اس شخص کی بیوی نے مجبورہوکر ہاتھ ٹھیلے پرعلاج کے لیے تین کلومیٹر دور واقع سرکاری اسپتال پہنچے ۔
6 سال کا بچہ ٹھیلہ پر اپنے باپ کو اسپتال لے گیا
اس دل دہلا دینے والی ویڈیو میں نظر آنے والے معصوم بچے کی عمرصرف 6 سال ہے۔ یہ معاملہ سنگرولی ضلع کا ہے۔ جب لوگوں نے اس کی ماں اوراس معصوم بچے سے وجہ معلوم کرنی چاہیی تو انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس نہیں ملنے کی وجہ سے وہ اپنے باپ کو ہاتھ ٹھیلے پر اسپتال لے جا رہا ہے۔
واقعہ کا ویڈیو وائرل
اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو سنگرولی ضلع کا ہے، اس ویڈیو نے سنگرولی ضلع کے صحت نظام(Health System) کو ہے نقاب کر دیا ہے۔ حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ بچہ اپنے باپ کے ساتھ اسپتال پہنچا، اسپتال کے سامنے ایمبولینس بھی کھڑی ہے۔ یعنی ایمبولینس ہونے کے باوجود مریض کے گھروالے انہیں ہاتھ ٹھیلے پر لانے پر مجبور ہوئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…