قومی

Ramesh Bidhuri Remark: میں اپنے مسلم دوستوں سے پوچھتا ہوں کہ…’، رمیش بدھوری کے معاملے میں ٹرول ہونے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن نے کیا کہا؟

سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن نے پارلیمنٹ میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کے نامنا سب اورغیر معیاری وغیر سطحی  بیان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ٹرول کیے جانے پرردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا، “ہمارے سینئر اور قابل احترام لیڈر راج ناتھ سنگھ جی پہلے ہی دونوں پارٹیوں کی طرف سے اس طرح کے نامناسب زبان کے استعمال کی مذمت کر چکے ہیں۔ میں اپنے مسلمان دوستوں سے پوچھتا ہوں جو آج سوشل میڈیا پر میرے خلاف لکھ رہے ہیں، کیا وہ واقعی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میں کبھی ایسی توہین آمیز زبان کے استعمال میں ملوث ہو سکتا ہوں جس سے کسی ایک کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوں؟

یہ بھی پڑھیں:کنور دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے نازیبا تبصرہ پر لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط، ”پارلیمنٹ میں نہیں چھوڑتا تو عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟‘‘

ہرش وردھن کو کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے؟

واضح رہے کہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری نے پارلیمنٹ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے ناشائستہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ سوشل میڈیا صارفین الزام لگا رہے ہیں کہ جب رمیش بدھوری بول رہے تھے تو پاس بیٹھے بی جے پی ایم پی ہرش وردھن ہنس رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

1 hour ago

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوئے بمراہ!

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…

2 hours ago