قومی

Congress Leader Asif Mohammad Khan on Asaduddin Owaisi: کانگریس لیڈر آصف محمد خان نے اسدالدین اویسی اور کیجریوال کو چیلنج کیا، اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان سے متعلق بھی کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظراسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اپنے کئی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اورمسلم اکثریتی سیٹوں پراس کی خاص نظرہے۔ اسی وجہ سے کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اوراے آئی ایم آئی ایم کے صدراسدالدین اویسی پرسوال کھڑا کردیا۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس اردو سے ایکسکلوزیوبات چیت میں اسدالدین اویسی پربی جے پی سے ملی بھگت ہونے کا الزام لگایا اورسیکولرپارٹیوں کو نقصان پہنچانے کی بات کہی۔ آصف محمد خان سے ہوئی ایکسکلوزیو بات چیت کا ویڈیو بھی منسلک ہے۔

آصف محمد خان نے کہا کہ صرف مسلم اکثریتی علاقوں سے ہی اسدالدین اویسی کی پارٹی کے امیدوارکیوں اتارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سیکولرپارٹیوں کونقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، وہاں پرہی مجلس کا امیدوارمیدان میں ہوتا ہے۔ اگراسدالدین اویسی اورسابق رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل میں ہمت ہے توآئیں اوراوکھلا اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑکردکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت اویسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے جبکہ اسے مسلم سیاستداں سے بے حد نفرت ہے۔ انہوں  نے محمد اعظم خان، سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد، سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین وغیرہ پرمظالم کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اویسی میں کون سے سرخاب کے پَرلگے ہیں، جس کی وجہ سے بی جے پی ان پرکوئی کارروائی نہیں کرتی؟ انہوں نے اوکھلا سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شفاء الرحمان سے متعلق کہا کہ وہ جیل میں بند ہیں، ان سے ہمیں بھی ہمدردی ہے، لیکن اویسی کواوکھلا کے لوگ پسند نہیں کرتے۔

کانگریس کے سینئرلیڈرآصف محمد خان نے بات چیت میں مزید کہا کہ اوکھلا میں موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف ماحول ہے۔ لوگ ان سے اس لئے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ لوگ کانگریس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ دہلی میں کانگریس کے دوراقتدار میں جو کام ہوئے ہیں، اس کو کوئی نہیں کرسکتا۔ آج بھی اوکھلا میں شیلا دکشت کی قیادت والی کانگریس حکومت کی اسکیموں اورمنصوبوں پرترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔ اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی کوعلاقے کے لوگوں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

پوری دنیا پریاگ راج کے مہا کمبھ میں آنے کے لیے ہے بے تاب: ڈاکٹر دنیش شرما

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…

1 hour ago

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

3 hours ago