علاقائی

Greater Noida Massive Fire: گریٹر نوئیڈا کی کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ، 32 فائر انجن موقع پر موجد، آگ بجھانے میں ہو رہی ہے مشکل

نوئیڈ:  گریٹر نوئیڈا کے بادل پور علاقے میں اتوار کی صبح ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے واقعے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 32 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ کے درمیان دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، آگ بجھانے میں کافی مشکل ہو رہی ہے۔

سنٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ اتوار کی صبح 3.35 بجے نوئیڈا پولیس کو تھانہ بادل پور علاقہ کے تحت گاؤں دجانہ روڈ پر واقع شری بانکے بہاری نامی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 32 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔ جلد ہی آگ پر کامیابی سے قابو پالیا جائے گا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بتادیں کہ دھماکوں اور دھویں کے باعث علاقے کے لوگ خوف کے سائے میں ہیں۔ آگ کیسے لگی تحقیقات میں سامنے آئے گا۔ فیکٹری میں کس قسم کا کیمیکل تھا اس بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو گی۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago