قومی

Rain improves Delhi-NCR’s air quality: بارش کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار ہوا بہتر، لیکن ابھی بھی ’خراب‘ زمرے میں برقرار

نئی دہلی: دہلی اور اس کے پڑوسی شہروں میں ہفتہ کی شام ہلکی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے اتوار کی صبح ہوا کے معیار میں بہتری آئی اور یہ ’خراب‘ زمرے میں پہنچ گئی۔ اس سے قومی راجدھانی خطہ کے کچھ حصوں میں پچھلے کچھ دنوں سے چھائی ہوئی گھنی دھند سے بھی کچھ راحت ملی۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ کے روز دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تھا، جو موسم کی اوسط سے تین ڈگری کم ہے۔

ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سمیت شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ دہلی اور اس کے پڑوسی شہروں جیسے غازی آباد اور نوئیڈا میں ہفتہ کی شام بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، اتوار کو ہلکی بارش کے ساتھ آسمان میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

ہفتہ کے روز دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے کم از کم 45 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حالانکہ،  اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (IGI) پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق رہا۔

دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس، جو پچھلے کچھ دنوں سے ’شدید‘ سے ’انتہائی خراب‘ زمرے میں تھا، اتوار کی صبح ’خراب‘ زمرے میں آگیا۔ مرکزی حکومت کے سمیر ایپ کے مطابق، اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 285 تھا۔

بتا دیں کہ0  سے 50 کے درمیان AQI کو ’اچھا‘، 51-100 ’اطمینان بخش‘، 101-200 ’میڈیم‘ 201-300 ’خراب‘، 301-400 ’انتہائی خراب‘ اور 401-500 ’شدید‘ مانا جاتا ہے۔

ہماچل پردیش میں بھی سردی کی لہر جاری ہے، مقامی محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کے روز نچلے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور شملہ اور منالی سمیت درمیانی اور اونچی پہاڑیوں کے الگ الگ علاقوں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 جنوری 2025 کی رات سے ایک فریش ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان تک پہنچنے کا امکان ہے اور جمعرات اور جمعہ کے روز درمیانی اور بلند پہاڑی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں انسداد آلودگی کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فی الحال GRAP I، II اور III نافذ ہیں۔CAQM نے سپریم کورٹ کے پہلے کے حکم کی تعمیل میں جمعرات کے روز GRAP کے فیز III کے تحت کارروائی شروع کی۔

سینٹرل ایئر کوالٹی پینل نے کہا، ’’دہلی کا اے کیو آئی، جو 8 جنوری 2025 کو 297 ریکارڈ کیا گیا تھا، اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 9 جنوری کو شام 4 بجے پرسکون ہواؤں اور دھند کی وجہ سے 357 درج کیا گیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

2 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

3 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

3 hours ago