قومی

Mayawati on Ramesh Bidhuri: یہ افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی نے ابھی تک بدھوڑی کے خلاف کارروائی نہیں کی: مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی جانب سے ان کی پارٹی لیڈر دانش علی کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض ریمارکس پر جمعہ کے روز کہا کہ حکمراں پارٹی نے ابھی تک ان (بدھوڑی) کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کی ہے اور یہ افسوسناک اور یہ بدقسمتی ہے۔

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے جمعہ کے روز سوشل سائٹ ‘X’ پر پوسٹ کیا، “دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ایوان میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کو حالانکہ اسپیکر نے ریکارڈ سے ہٹا کر انہیں متنبہ بھی کیا ہے اور سینئر وزیر نے ایوان میں معافی بھی مانگ لی ہے، لیکن یہ افسوسناک اور بدقسمتی ہے کہ پارٹی نے ابھی تک ان کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  کنور دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے نازیبا تبصرہ پر لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط، ”پارلیمنٹ میں نہیں چھوڑتا تو عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟‘‘

واضح رہے کہ ایم پی بدھوڑی نے جمعرات کے روز لوک سبھا میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس پر ایوان کے ڈپٹی لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ کو کیا شرمسار، بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اور دانش علی پر کیا نازیبا اور انتہائی متنازعہ تبصرہ

چندریان -3 کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بیدھوری نے علی کے خلاف کچھ قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ وہیں دانش علی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن کو اپنے تبصروں پر معافی مانگنی چاہیے۔ پریزائڈنگ اسپیکر کوڈیکونیل سریش نے بدھوڑی کے قابل اعتراض الفاظ کو ریکارڈ سے ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے جمعہ کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو بی جے پی رکن رمیش بدھوڑی کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لئے خط لکھا اور اس معاملے کو پریولیج کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago