ملک میں سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں والی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آنگن واڑی اور آشا ورکروں کی تنخواہیں دوگنی کرنے کا وعدہ کیا۔ امروہہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی کی تمام خواتین اور آشا ورکرس سنو، آج آپ کو انتخابات کے بعد جو آمدنی ہو رہی ہے ہم اسے دوگنا کرنے جا رہے ہیں۔
تیس لاکھ سرکاری عہدے خالی
نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم نے چیک کیا، بھارتی حکومت میں 30 لاکھ آسامیاں خالی پڑی ہیں، حکومت بننے کے بعد سب سے پہلا کام میں یہ کروں گا کہ 30 لاکھ خالی نوکریاں نوجوانوں کو سونپوں گا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کو لے کر بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری ہندوستان کا ایکسرے ہے، کیوں کہ تب ہی پتہ چلے گا کہ ملک میں کس طبقے کے کتنے لوگ ہیں، لیکن جب میں نے اس کی بات کی تو پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی کے لوگ احتجاج میں آگئے۔ ہماری حکومت آتے ہی ہم ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے، تاکہ ہر کوئی جان سکے کہ ملک میں کس کی کتنی شراکت ہے۔
نوجوانوں کے لیے جاب گارنٹی سکیم
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ “ہم ایک نئی اسکیم لے کر آئے ہیں، جس کا نام ہے پہلی نوکری پکی، اس میں ہم ہندوستان کے تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو اپرنٹس شپ کا حق دینے جا رہے ہیں۔ ایک سال تک آپ کی تربیت ہوگی۔ سرکاری دفاتر، نجی کمپنیوں میں کیا جائے گا اور آپ پبلک سیکٹر میں ہوں گے اور آپ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…
دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک…
وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…
319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…
سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…
ربیع 2026-27 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں پر سبسڈی میں بڑا اضافہ، ڈی اے…