بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرلا کے پتھانامتھٹا میں ایک عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے بی جے پی پرتنقید کی۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان دونوں ایک ساتھ ہی آزاد ہوئے تھے، لیکن دونوں کے درمیان فرق واضح ہے۔
پرینکا گاندھی نے ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ، جس نے ہمیں ایک ساتھ رکھا ہے اورجس نے ہمارے ملک کی مسلسل ترقی کویقینی بنایا ہے۔ وہ یہ ہے کہ ہم ایک جمہوری ملک ہیں۔ بی جے پی ہمیشہ کہتی ہے کہ 70 سالوں میں کیا ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس ثبوت سے واضح ہے کہ ہم نے ایک مضبوط اورزندہ جمہوری ملک کی تعمیرکی ہے۔ پاکستان کو ہی دیکھ لیجئے، جوہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا۔ وہ کہاں ہیں اورہم کہاں ہیں؟
پرینکا گاندھی نے کیرلا کو بتایا اپنا دوسرا گھر
کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ کیرلا آنا ہمیشہ ہی اچھا رہا ہے۔ اب تواوربھی زیادہ، کیونکہ گزشتہ 5 سالوں سے میرے بھائی نے اس جگہ کواپنا دوسرا گھربنا لیا ہے۔ ہمارے یہاں الگ-الگ مذہب، زبانیں، ذات اورتہذیب ہیں۔ آج بہت کم لوگ ہیں، جنہیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ کتنی بڑی حصولیابی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوشی خوشی رہتے ہوئے یہاں تک آئے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پرلگائے سنگین الزام
پرینکا گاندھی نے مرکزکی مودی حکومت کو بھی نشانے پرلیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہرادارے کمزورہوگئے ہیں یا تقریباً برباد ہوگئے ہیں۔ ہمارا میڈیا پوری طرح سے وزیر اعظم کے بے حد امیردوستوں کے ذریعہ کنٹرول کیا جا رہا ہے، جوصنعت کے ایک بڑے علاقے کوبھی مدعوکرتے ہیں۔ ہماری عدلیہ کودھمکایا جاتا ہے اورایجنسیوں کا استعمال اپوزیشن کو پریشان کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم اوران کے اتحادی ہندوستان کے آئین کوبدلنے کی بات کرتے ہیں، وہ ہماری جمہوریت میں آپ کی شراکت داری کوکمزورکرنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…