قومی

We are here to protect democracy: یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لئے ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘: ادھوٹھاکرے

سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر انڈیا الائنس کی میگا ریلی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن کے بیشتر رہنماوں نے شرکت کی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، سونیا گاندھی، شرد پوار، ادھوٹھاکرے، اکھلیش یادو، محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ، سیتارام یچوری، ڈی راجا،بھگونت مان سمیت  درجن بھر سے زائد سیاسی رہنماوں  اور ہزاروں کارکنان کی موجودگی میں اپوزیشن اتحاد کی مضبوط تصویر  بنتی نظرآرہی ہے۔

میگا ریلی  سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک ملک اور ایک شخص کی حکومت ملک کے لیے مشکل ہو جائے گی۔ یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ محض شک نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بہنیں حوصلے سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سنیتا کیجریوال اور کلپنا سورین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے نعرے بھی لگائے، ’’اب کی بار بھاجپا تڑی پار۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں سنیتا کجریوال اور کلپنا سورین سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے بینرز پر لکھے – ہمارے تین اتحادی ED-CBI-Income Tax ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان میں مخلوط حکومت لائی جائے۔ ہم یہاں جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہیں۔ انہوں  نے  ہیمنت سورین اور کجریوال  کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ وہ وقت بھی آیا ہے جب وہ باہر آئیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago