نئی دہلی: بھارتی ریلوے گزشتہ 11 برسوں سے مسافروں کے سفر کو مزید آسان، محفوظ اور تیز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ اس عرصے میں بھارتی ریلوے نے اپنے سفر میں کئی نئے ابواب جوڑے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ریلوے نے ٹرینوں کی رفتار، انفراسٹرکچر، کوچز اور انجنوں کی ترقی پر خاص توجہ دی ہے تاکہ مسافروں کا سفر زیادہ خوشگوار، آرام دہ اور وقت بچانے والا ہو۔ اسی سلسلے میں ہمسفر، وندے بھارت اور امرت بھارت جیسی ہائی اسپیڈ اور نیم ہائی اسپیڈ ٹرینیں مختلف روٹس پر شروع کی گئی ہیں۔
اب سلیپر وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرینیں
اب ریلوے نے کئی روٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نئی سلیپر وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرینوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک وندے بھارت ٹرینیں صرف بیٹھ کر سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں، لیکن طویل فاصلے کے مسافروں کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیپر کوچز کے ساتھ ان ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کے مطابق، سلیپر وندے بھارت ٹرین کی تیز رفتار کے باعث طویل فاصلے کے سفر میں مسافروں کا 3 گھنٹے سے زیادہ وقت بچے گا اور سفر پہلے کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور لگژری ہوگا۔
پہلی وندے بھارت سلیپر کا آغاز
ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو وزیراعظم نریندر مودی 17 جنوری کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جبکہ 18 جنوری سے یہ ٹرین ہاوڑہ سے کاماکھیا کے درمیان باقاعدہ طور پر چلنا شروع ہو جائے گی۔ اس میں سلیپر کے ساتھ اے سی فرسٹ، اے سی سیکنڈ اور اے سی تھرڈ کلاس کوچز شامل ہوں گے۔
بھارتی ثقافت سے متاثر انٹیریئر، جدید حفاظتی نظام
ٹرین کے اندرونی حصے کو بھارتی ثقافت سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے اس میں ’کَوَچ‘ آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن سسٹم، ایمرجنسی ٹاک بیک یونٹ اور بہتر صفائی کے لیے جراثیم کش ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے کیبن میں بھی جدید کنٹرول اور حفاظتی نظام نصب ہوں گے۔ ٹرین کا بیرونی ڈیزائن ایروڈائنامک ہوگا، یعنی یہ ہوا کو چیرتی ہوئی آگے بڑھے گی۔ اس کے دروازے بھی خودکار طریقے سے کھلیں گے اور بند ہوں گے۔
یو وی سی ٹیکنالوجی سے وائرس کا خاتمہ
وندے بھارت سلیپر میں ڈس انفیکٹینٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کی بدولت اگر کسی مسافر کو نزلہ زکام بھی ہو تو دوسرے مسافروں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ریلوے وزارت کے مطابق کوچز میں یو وی سی ٹیکنالوجی لگائی گئی ہے، جو ہوا میں موجود وائرس کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ نظام ہوا کو کھینچ کر صاف کرتا ہے اور دوبارہ کوچ میں چھوڑ دیتا ہے۔ وندے بھارت سلیپر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جبکہ باقاعدہ سروس میں یہ ٹرین 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
مسافروں کے لیے پریمیم سہولیات
اس سلیپر ٹرین میں مسافروں کو کئی اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں اعلیٰ معیار کے کمبل اور جدید بیڈ رول۔ دورانِ سفر کیٹرنگ سروس awr آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے 1 لیٹر ریل نیر پانی کی بوتل اور ایک اخبار (بغیر کسی اضافی چارج کے) شامل ہے۔
آر اے سی اور ویٹنگ لسٹ سے نجات
اس ٹرین کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں آر اے سی، ویٹنگ لسٹ یا پارٹ کنفرم ٹکٹ کی سہولت نہیں ہوگی۔ صرف مکمل طور پر کنفرم ٹکٹ ہی جاری کیے جائیں گے، جس سے چارٹ بننے کے انتظار کا جھنجھٹ ختم ہو جائے گا۔
آرام دہ برتھ اور کم شور والی ٹیکنالوجی
مسافروں کے آرام کے لیے بہتر کشننگ کے ساتھ ایرگونومک برتھ فراہم کی گئی ہیں اور شور کم کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ سفر کے دوران تمام آن بورڈ اسٹاف مقررہ یونیفارم میں موجود رہے گا۔
کوئی وی آئی پی کوٹہ نہیں
ریلوے کے مطابق اس ٹرین میں وی آئی پی یا ایمرجنسی کوٹہ نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ سینئر ریلوے افسران بھی پاس کے ذریعے سفر نہیں کر سکیں گے۔ صرف چار کوٹے قابلِ اطلاق ہوں گے:
خواتین کوٹہ، معذور افراد کا کوٹہ، سینئر سٹیزن کوٹہ اور ڈیوٹی پاس کوٹہ۔ اس کے علاوہ کوئی اور کوٹہ منظور نہیں ہوگا۔
علاقائی ذائقے کے ساتھ کھانا
وندے بھارت سلیپر میں سفر اب صرف تیز اور آرام دہ ہی نہیں بلکہ ذائقے دار بھی ہوگا۔ ریلوے کے مطابق، اس ٹرین میں وہی کھانا پیش کیا جائے گا جو اس علاقے کی پہچان ہے جہاں سے ٹرین کی شروعات ہوگی۔
کرایہ اور کوچز کی تعداد
وندے بھارت سلیپر کا کرایہ راجدھانی ایکسپریس جیسی پریمیم ٹرینوں سے تھوڑا زیادہ ہوگا۔ کم از کم کرایہ 400 کلومیٹر کے فاصلے کی بنیاد پر طے کیا گیا ہے۔ اس ٹرین میں 16 کوچز ہوں گے، جن میں تھرڈ اے سی کے 11 کوچ، سیکنڈ اے سی کے 4 کوچ اور فرسٹ اے سی کا 1 کوچ شامل ہوگا۔
لوکو پائلٹ کے لیے بھی نئی سہولت
اس ٹرین میں پہلی بار لوکو پائلٹ کے لیے پاور کار (انجن) میں ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چونکہ وندے بھارت نیم ہائی اسپیڈ ٹرین ہے اور اس میں علیحدہ انجن نہیں ہوتا، اس لیے پاور کار میں ہی یہ سہولت دی گئی ہے۔ اگرچہ ان تمام سہولیات کی حتمی تصدیق ٹرین کے باقاعدہ آغاز کے بعد ہی ہو سکے گی، تاہم ٹرائل رن اور ریلوے کی جانب سے دستیاب معلومات ان تمام خصوصیات کی تصدیق کرتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…