قومی

Uproar in Jammu and Kashmir Assembly: وقف قانون کے خلاف کوٹ پھاڑ احتجاج، جموں کشمیر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ،اسپیکر نے وقف پر بحث سے کردیا انکار

وقف ایکٹ پر پیر (7 اپریل) کو جموں و کشمیر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس سے قبل نیشنل کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں نے میٹنگ کی تھی اور وقف قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لانے کی بات کی تھی۔ آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما تنویر صادق نے وقف ایکٹ کے خلاف تحریک التواء کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف این سی ممبران اسمبلی نے اس قانون کو لے کر ایوان میں ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان سپیکر نے اسمبلی کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔حالانکہ اسپیکر کے اس فیصلے کے خلاف اراکین نے اپنا کوٹ پھاڑ دیا اور وقف کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں اور اس انوکھے انداز میں احتجاج درج کرانے کی کوشش کی ،لیکن یہ کوشش رائیگاں گئیں۔

اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے تحریک التوا پیش کرنے والے اراکین سے کہا کہ میں نے ضابطے کو دیکھا ہے اور اصول یہ واضح ہے کہ جب کوئی معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہو اس پر اسمبلی میں بحث نہیں کی جاسکتی ہے، اس لئے فی الحال اسمبلی میں وقف پر بحث کی گنجائش نہیں بن سکتی ۔ اتنا کہنے کے بعد اسپیکر نے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔ وہیں این سی کے ساتھ پی ڈی پی اور دیگر جماعتیں بھی اس تحریک کے حق میں ہیں البتہ بی جے پی اس تحریک کی مخالفت کررہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ وقف ترمیمی بل 2025 پر گھنٹوں کی بحث کے بعد اسے 2 اپریل کو لوک سبھا اور 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا تھا۔ اس کے بعد صدر دروپدی مرمو نے بھی اس بل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ تب سے اس وقف ترمیمی بل 2025 نے قانون کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں اس کا نفاذ ہو گیا ہے۔ وہیں اس قانون کی مخالفت میں پیر کو جموں و کشمیر اسمبلی میں ایم ایل اے نے زبردست ہنگامہ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NIA will Investigate Pahalgam Terrorist Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے، وزارت داخلہ نے دیا حکم

ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر…

4 hours ago

Mohan Bhagwat on Pahalgam attack: پہلگام حملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، ’’حکمراں کا فرض ہے کہ وہ اپنی رعایا کی حفاظت کرے‘‘

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کتاب 'دی ہندو منیفیسٹو' کی ریلیز…

5 hours ago

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…

6 hours ago