قومی

Rahul Gandhi Joins Yatra: وقف قانون پر جاری ہنگامے کے بیچ بہار پہنچے راہل گاندھی، کنہیا کمار کی پدیاترا میں لیا حصہ،مشن بہار پر کام جاری

بہار میں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہیں اور کانگریس پارٹی سال کے آغاز سے ہی انتخابی موڈ میں آ گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ایکٹیو موڈ میں آ گئے ہیں۔ راہل گاندھی گزشتہ چار مہینوں میں تیسری بار بہار کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی آج یعنی 7 اپریل کو بیگوسرائے میں کنہیا کمار کے ‘پلائن روکو، نوکری دو’ پیدل مارچ میں شامل ہو رہے ہیں۔اور اس وقت ایک ہجوم کے ساتھ کنہیا کی اس یاترا کو بیگوسرائے میں آگے لے جارہے ہیں ۔کنہیا کمار کی پد یاترا میں راہل گاندھی کی شرکت کو لے کر کانگریس کے حامیوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پد یاترا شروع ہو چکی ہے اور کانگریس کے حامیوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے۔ کانگریس کے حامیوں میں راہل گاندھی کے قریب جانے کا مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ راہل گاندھی  اس یاترا کے اختتام پر وہ آئین بچاو کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کانگریس کے سینئر لیڈروں سے بات کریں گے۔

راہل گاندھی آج بیگوسرائے میں سبھاش چوک پر کنہیا کمار کی یاترا میں شامل ہوئے ،راہل گاندھی کا کنہیا کمار کے ساتھ تین کلومیٹر تک چلنے کا پروگرام ہے۔ اس دوران راہل گاندھی عام لوگوں سے بھی بات کررہے ہیں  اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس یاترا کے بعد راہل گاندھی بیگوسرائے سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں انہیں سری کرشنا میموریل ہال میں منعقدہ آئین بچاو کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔

راہل گاندھی صداقت آشرم کا دورہ کریں گے

شری کرشنا میموریل ہال کے بعد راہل گاندھی بہار کانگریس دفتر صداقت آشرم جائیں گے۔ راہل گاندھی صداقت آشرم میں بہار کانگریس کے سینئر لیڈروں اور نو منتخب ضلع صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ غور طلب ہے کہ بہار کانگریس میں ریاستی انچارج سے لے کر ریاستی صدر تک کی نئی تقرریوں کے بعد راہل گاندھی کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بہار کانگریس کی نئی ٹیم کے ساتھ راہل گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ راہل گاندھی کی اس ملاقات کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اسے بہار انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں راہل گاندھی کا بہار کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ راہل گاندھی 18 جنوری کو پٹنہ گئے تھے اور آئین بچاو کانفرنس میں شرکت کی تھی۔  کانگریس کے سابق صدر فروری کے شروع میں بھی پٹنہ گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پٹنہ کے سری کرشنا میموریل ہال میں منعقدہ جگ لال چودھری کی یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

34 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

1 hour ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago