قومی

FIR against mosques in Maharashtra: مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر نے درج کرائی ایف آئی آر،ہوسکتی ہے بڑی کارروائی ،جانئے کیا ہے معاملہ

حال ہی میں مہاراشٹر کے سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر مذہبی مقامات پر مقررہ ڈیسیبل کی حد کے اندر بجانے چاہئے۔اس دوران  خبرداربھی  کیا گیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔ اس ہدایت کے بعد کئی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں اب بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی کریٹ سومیا نے ممبئی میں مانکھرد گوونڈی کی 72 مساجد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

اس معاملے پر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کہا کہ میں نے 5 اپریل کو گوونڈی کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ 72 مساجد پر غیر مجاز لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لاؤڈ اسپیکر بغیر کسی قانونی اجازت کے لگائے گئے ہیں جو کہ عوامی مقامات پر شور کو کنٹرول کرنے سے متعلق قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔پولیس نے بھی اس کو مان لیا اور ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد پر غیر قانونی لاؤڈ سپیکر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر چلانا، ممبئی میں یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کیرٹ سومیا نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پر ایک آر ٹی آئی کی کاپی شیئر کی ہے، جس میں ان مساجد کے نام بتائے گئے ہیں جہاں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ آئے روز اونچی آواز میں اسپیکر بجائے جا رہے ہیں۔ کسی مسجد نے لاؤڈ اسپیکر/ ہارن کی اجازت نہیں لی۔ ہم نے کل شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ کل سے کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی لیڈر سومیا پچھلے کئی مہینوں سے اس معاملے پر سرگرم ہیں اور زور و شور سے اسے اٹھا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ ممبئی کے کئی حصوں میں ایسی ہی شکایات درج کرا چکے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ سے مسلسل سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس سومیا کی شکایت پر مزید کیا کارروائی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

1 hour ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

2 hours ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

11 hours ago