نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے لین دین مارچ میں 24.77 لاکھ کروڑ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا، جس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 12.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فروری میں UPI لین دین کی تعداد 21.96 لاکھ کروڑ تھی۔
این پی سی آئی نے کہا ہے کہ یو پی آئی کے ذریعے لین دین مارچ میں 24.77 لاکھ کروڑ تک جا پہنچا ہے، جو کہ گزشتہ سال مارچ میں 19.78 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اسپائس منی کے بانی اور سی ای او دلیپ مودی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ 2025 میں 24.8 لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ توڑ یو پی آئی لین دین، اس میں 25 فیصد اضافے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد متاثر اضافہ ہوا ہے، جو کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انقلاب کی نہ رکنے والی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یومیہ لین دین اوسطاً 79,903 کروڑ روپے کے ساتھ، فروری سے 1.9 فیصد زیادہ، اور حجم میں 2.6 فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ این پی سی آئی ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) اور انڈین بینکس ایسوسی ایشن کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو خوردہ ادائیگیوں اور تصفیہ کے نظام پر کام کرتی ہے۔ این پی سی آئی ہی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) کا انتظام دیکھتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی…
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’پرانے اور بے کار کورسز بند کر کے…
نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے…
دیوولینا بھٹا چارجی نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کربات کی ہے۔ انہوں نے بتایا…
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر…
دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم…