قومی

Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل کے ساتھ یا خلاف؟ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا نے لوک سبھا میں واضح کردیا اپنا موقف

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل پر لوک سبھا میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے اپنا رخ واضح کردیا ہے۔ ممبئی جنوب لوک سبھا سیٹ سے شیو سینا یوبی ٹی کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قول وفعل (کتھنی اور کرنی) میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل لانے کے پیچھے حکومت کا مقصد کسی کو انصاف دینا نہیں ہے۔

 ملک کی آزادی میں مسلمانوں نے بھی دیں قربانیاں: اروند ساونت

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا ذکر کرتے ہوئے اروند ساونت نے کہا کہ انہوں نے للکارا کہ کیا شیوسینا یوبی ٹی ہندتوا کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ آپ ہمیں ہندتوا سکھائیں گے؟ ایودھیا اور وارانسی میں آپ کے ووٹ گھٹ گئے۔ یہ مت سمجھنا کہ آپ لوگ جو کچھ کررہے ہو وہ صحیح کر رہے ہو۔ ہم نے رمضان کے دوران دیکھا کہ سوغات مودی چل رہا ہے۔ آج سوغات وقف بل آگیا۔ ہمارے وزیراعظم نے کہا تھا کہ منگل سوتر چھینا جائے گا۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا بنٹو گے تو کٹوگے۔ کون بانٹنے والا تھا، کون کانٹنے والا تھا؟ ملک کی آزادی کے لئے جنہوں نے کچھ بھی نہیں کیا، ان کی قسمت ہے کہ وہ حکومت چلا رہے ہیں۔ ملک کی آزادی میں مسلمانوں نے بھی اپنی جان نچھاور کی ہیں۔

اگربل میں کچھ غلط ہے تو ہم حمایت نہیں کریں گے: اروند ساونت

رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ اگربل میں کچھ غلط ہے توہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو مطالبہ کرتا ہوں کہ جو غلط ہے، اس کو ٹھیک کریں۔ پہلے بورڈ میں الیکشن ہوتا تھا۔ اب آپ نامزدگی لے کرآرہے ہیں۔ نامزدگی کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت جس کو چاہے، رکھ لے۔ جو دو لوگ غیرمسلم آپ چاہتے ہو، ہمارے دل میں خدشہ ہے کہ کیا آپ صاف دل سے اسے  لائے ہیں؟ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اطمینان سے سوچ لیں۔ آپ تو غیرمسلم لانا چاہتے ہیں، ہمیں ڈرلگتا ہے کہ کل مندروں کے بورڈ میں غیرہندو کو آپ لائیں گے۔ یاد رکھنا شیوسینا اس کے خلاف کھڑی رہے گی۔

دفعہ 370 پرہم نے آپ کی حمایت کی تھی: شیوسینا یوبی ٹی

ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا، “دفعہ 370 پرہم نے آپ کی حمایت کی۔ میں کابینہ میں تھا۔ کتنے ہندو لوگ کشمیرمیں آگئے یہ توبتاؤ۔ کشمیر میں زمین کون خرید رہا ہے یہ بھی بتاؤ۔ ہمیں ہندومندروں اوردیوتاؤں کی ہزاروں ایکڑزمین ہمیں بیچی جا رہی ہے۔ کیا آپ ہندومندروں اوردیوتاؤں کی زمین بیچنے والوں کے خلاف کوئی قانون لائیں گے؟ یہ بھی بتاؤ؟”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Farewell to Hardik Pandya: ہاردک پانڈیا کو الوداع، ارشدیپ سنگھ کو خوآمدید، ممبئی انڈینز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی پوسٹ

دوسری جانب پنجاب کنگز نے بھی ایکس پر ارشدیپ سنگھ کے ٹیم سے الگ ہونے…

34 minutes ago

Former Captain Suryakumar Yadav: ٹیم انڈیا سے باہر سوریا کمار یادو کا درد چھلکا، بتایا مشکل وقت میں خود کو کیسے سنبھالا

سوریا کمار یادو بنیادی طور پر ہندوستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اب…

2 hours ago