قومی

Raw silk production: ملک میں خام ریشم کی پیداوار میں ہو رہا ہے اضافہ، جنوری 2025 تک 34,042 میٹرک ٹن پیداوار

ملک میں خام ریشم کی پیداوار جنوری 2025 تک 34,042 میٹرک ٹن (MT) تک پہنچ گئی ہے، جس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت پابیترا مارگریٹا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ وزیر مملکت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں ملک میں خام ریشم کی پیداوار میں 9,743 میٹرک ٹن کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں خام ریشم کی پیداوار میں اضافہ مرکزی اسکیموں کے ذریعہ مداخلت کی وجہ سے ہوا ہے، جن میں کیٹلیٹک ڈیولپمنٹ پروگرام (CDP)، نارتھ ایسٹ ریجن ٹیکسٹائل پروموشن اسکیم (NERTPS)، انٹیگریٹڈ اسکیم فار ڈویلپمنٹ آف سلک انڈسٹری (ISDSI)، سلک سماگرا اور سلک سماگرا-2 شامل ہیں۔ جنوری-2025 تک خام ریشم کی پیداوار کے مطابق ریشم کے شعبے میں متوقع روزگار پیدا کرنے کا تخمینہ 80.90 لاکھ افراد ہے، جس میں 71.2 لاکھ افراد کو براہ راست اور 9.7 لاکھ افراد کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔

ملک میں 109 عدد آٹومیٹک ریلنگ مشینوں (AMRs) سے ملک میں بین الاقوامی گریڈ (3A اور 4A) معیاری ریشم کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ 26 مارچ کو سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا تھا کہ حکومت نے سنٹرل سلک بورڈ کے ذریعے سال 2021-22 سے 2025-26 تک ملک میں ریشم کی صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے 4,679.85 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ سلک سماگرا-2 اسکیم کو نافذ کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو مختلف مستفید کنندگان پر مبنی فیلڈ لیول کی اہم مداخلتوں کے نفاذ کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس میں کسان نرسریوں کی پرورش، ریشم کے کیڑے پالنے کے پیکجز وغیرہ شامل ہیں۔

اب تک ریاستوں کو 1,075.58 کروڑ روپے کی مرکزی امداد سلک سماگرا-2 تقریباً 78,000 استفادہ کنندگان کا احاطہ کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ مزید برآں تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کے ذریعے ریشم کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر کیا گیا ہے تاکہ ریشم کے شعبے میں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Waqf Amendment Bill gets President nod after passed in Parliament: وقف ترمیمی بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری، نیا قانون نافذ ہوگیا

وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی…

6 hours ago

IPL 2025 Punjab Vs Rajasthan: راجستھان نے پنجاب کو جیت کی پٹری سے اتارا، گھر میں گھس کر 50 سے ہرایا

نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے…

6 hours ago

More then 60 deaths in Gaza: غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 اموات، مصر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر…

7 hours ago

Delhi Capitals defeated Chennai Super Kings by 25 runs: دہلی نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، چنئی سپرکنگز کو 25 رنوں سے دی شکست

دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم…

8 hours ago