قومی

Waqf Chetna Abhiyan: ’’وقف چیتنا ابھیان‘‘ کے ساتھ بی جے پی کرے گی ملک بھر کے پسماندہ مسلمانوں تک پہنچنے کی کوشش، اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلم اکثریتی علاقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ملک گیر آؤٹ ریچ پروگرام ’’وقف چیتنا ابھیان‘‘ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں پسماندہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ بی جے پی کے اقلیتی مورچہ سے وابستہ مسلم لیڈر آنے والے ہفتوں میں اس مہم کی قیادت کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال اور دیگر سمیت 15 سے زیادہ ریاستوں میں پسماندہ مسلمان ملک کی کل مسلم آبادی کا تقریباً 75-80 فیصد ہیں۔ اس پہل کے ذریعے بی جے پی کا مقصد بہت سی فلاحی اسکیموں کو متعارف کروا کر پسماندہ مسلمانوں میں اپنی پکڑ مضبوط کرنا ہے۔ پسماندہ مسلمانوں کی اکثریت تعلیم اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں پچھڑی ہوئی ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ وقف ترمیمی بل اقتصادی طور پر پسماندہ مسلمانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق انھوں نے زور دے کر کہا ’’اپوزیشن پارٹیاں، جنھوں نے طویل عرصے سے مسلم آبادی کو اپنے ووٹ بینک کے حصے کے طور پر استعمال کیا ہے، ایک بار پھر غریب مسلمانوں کو اس بل کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم معاشی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ مسلمانوں کو اب مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔‘‘

جلد انتخابات سے گزرنے والی ریاستوں میں شروع کی جائے یہ مہم

خبر کے مطابق بی جے پی کا یہ ’’وقف چیتنا ابھیان‘‘ بہار، مغربی بنگال اور تمل ناڈو سمیت ان ریاستوں میں شروع کیا جائے گا، جہاں اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔جاوید صدیقی نے کہا کہ بی جے پی اپنے اقلیتی مورچہ کے ذریعے جلد ہی ملک بھر میں مہم شروع کرے گی۔ انھوں نے کہا ’’ہم انھیں اس بارے میں آگاہ کریں گے کہ اس بل سے انھیں کس طرح فائدہ ہوگا۔ ہم انھیں اس بارے میں بھی آگاہ کریں گے کہ کس طرح اپوزیشن بشمول کانگریس نے کھوکھلی تسکین کے ذریعے مسلم آبادی کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے،‘‘

صدیقی نے وضاحت کی کہ اس مہم کو مسلم کمیونٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی مورچہ کے کارکنان چلائیں گے۔ انھوں نے عید کے دوران ایک حالیہ اقدام کا بھی حوالہ دیا، جس کے تحت غریب مسلمانوں میں خوراک اور ضروری اشیاء پر مشتمل ’’سوغاتِ مود‘‘ کٹس تقسیم کی گئی تھی۔ صدیقی نے کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی حقیقی طور پر غریب مسلمانوں کی ترقی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ وہ ہر کسی کی خوشحالی چاہتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ذات یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔وزیر اعظم غریب مسلمانوں کو غربت سے نکالنے اور تعلیم کو فروغ دینے اور معاشی بااختیار بنانے کے ذریعے درپیش تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وقف ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago