بین الاقوامی

More then 60 deaths in Gaza: غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 اموات، مصر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روزاعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے سے 18 اور23 مارچ کے درمیان 142,000 افراد بے گھرہوئے اورجنگ شروع ہونے کے بعد سے 1.9 ملین افراد غزہ میں زبردستی بے گھرہوچکے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنرجنرل نے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں روزانہ کم از کم 100 بچوں کی ہلاکت اورزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے بچوں کے قتل عام کوہولناک قراردیا ہے۔ انروا کے چیف فلپ لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں مزید کہا کہ جنگ کے آغازسے لے کراب تک غزہ میں مبینہ طورپر15,000 بچے مارے جا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ نے غزہ کی پٹی کوبچوں کے لئے نہ جانے والے علاقے میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے زوردے کرکہا کہ اس سال کے آغازمیں جنگ بندی نے غزہ کے بچوں کوزندہ رہنے کا موقع فراہم کیا اورصرف بچے بننے کا موقع دیا، لیکن جنگ کے دوبارہ شروع ہونے سے ان کا بچپن ایک بارپھرچھین لیا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ بچوں کا قتل خواہ وہ کہیں بھی ہوقطعی طورپرناقابل جوازہے۔ غزہ میں جوکچھ ہورہا ہے، اسے انسانیت کے ضمیرپرداغ قراردیا۔ انہوں نے پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

جنگ بندی کے لئے نئی مصری تجویز

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ہفتے کے روزاطلاع دی ہے کہ مصرنے غزہ معاہدے کے لیے ایک نئی تجویزپیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصرکی نئی تجویزحماس اوراسرائیل کے درمیان ایک سمجھوتہ ہے۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب العربیہ اورالحدث کے نامہ نگاروں نے ہفتے کی صبح غزہ شہر کے الشجاعیہ محلے کے مشرق میں اسرائیلی ٹینکوں کی پیش قدمی کی اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے الشجاعیہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد سکیورٹی زون کو وسعت دینا اوراسیروں کی بازیابی کے لیے پٹی کے نئے علاقوں پرکنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی دباؤ ڈالنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ 401ویں بریگیڈ کی افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں محفوظ زون کو بڑھایا اور حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا۔ غزہ کے متعدد علاقوں کو خالی کرنے کے اسرائیلی فوج کے احکامات نے بڑے پیمانے پرجبری نقل مکانی کی لہرکوجنم دیا ہے، کیونکہ لوگ بمباری سے بھاگ کرپٹی کے اندرمحفوظ علاقوں کی تلاش میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Acharya Pramod Krishnam: مجھے اس طرح کی کالز پہلے بھی آ چکی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکی پر آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان

آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ شری کلکی دھام کی تعمیر کے لیے انہوں نے…

26 minutes ago

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

38 minutes ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

3 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

4 hours ago