قومی

AK Sharma reacts on Madhyanchal Vidyut Vitran Nigam: اڈانی گروپ کا ٹینڈر منسوخ ہونے پر وزیر توانائی اے کے شرما نے کہا- ٹینڈر ہوتے ہیں اور منسوخ بھی ہوجاتے ہیں

ہنڈن برگ ریسرچ کے انکشاف کے بعد ایک طرف اڈانی گروپ کے شیئر مسلسل گر رہے ہیں تو وہیں اڈانی گروپ کو اترپردیش حکومت نے بھی جھٹکا دے دیا ہے۔ گزشتہ دنوں اڈانی ٹرانسمیشن، جی ایم آر اور انٹیلی اسمارٹ کمپنی کو ملنے والا پریپیڈ اسمارٹ میٹر کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ہے۔ اترپردیش میں 2.5 کروڑ پریپیڈ اسمارٹ لگانے کے ٹینڈر کی لاگت 25 ہزار کروڑ تھی۔

اس پر اب ریاست کے وزیر توانائی اے کے شرما کا ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ عام بات ہے کہ ٹینڈر ہوتے ہیں، منسوخ ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سماجودای پارٹی کے ایم ایل سی سوامی پرساد موریہ کے رام چرت مانس پر ہو رہے ہنگامہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سناتن دھرم سب سے اوپر ہے اورجس کا جیسا جذبہ ہوگا، ویسا ہی خدا اس کو نظر آئے گا۔

مدھیانچل ودیت وترن نگم نے ٹینڈر کینسل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  مدھیانچل ودیت وترن نگم نے ٹینڈر کینسل کردیا ہے۔ صرف مدھیانچل ودیت وترن نگم کا 5454 کروڑ کا ٹینڈر پاس کیا گیا تھا۔ ٹینڈر کی تخمینہ لاگت تقریباً 48 سے 65 فیصد زیادہ تھی، جس کی وجہ سے اس کی مخالفت کی جا رہی تھی۔ میٹر کی قیمت تقریباً 9 سے 10 ہزار روپئے پڑ رہی تھی جبکہ تخمینہ لاگت 6 ہزار فی میٹر تھی۔

اس میں میسرس اڈانی پاور ٹرانسمیشن کے علاوہ جی ایم آراورانٹیلی اسمارٹ کمپنی نے ٹینڈر کا پارٹ 2 حاصل کیا تھا اور انہیں کام کرنے کا حکم جاری ہونے والا تھا۔ ریاستی صارفین کونسل (اسٹیٹ کنزیومرکونسل) نے مہنگا میٹر لگانے کی بات کہی تھی اور کونسل نے ریگولیٹری کمیشن میں عرضی بھی داخل کی۔ اس کی شکایت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   کشمیر میں بلڈوزر کی کارروائی پر محبوبہ مفتی سخت ناراض، کہا- ’کشمیر کو افغانستان بنا دیا، فلسطین ہم سے بہتر

تمام الزامات کے درمیان مدھیانچل ودیوت وترن نگم کے سپرنٹنڈنگ انجینئر فائنانس اشوک کمار نے اڈانی گروپ کا ٹینڈر منسوخ کردیا۔ اس کے پیچھے تکنیکی وجوہات سے ٹینڈر منسوخ ہونا بتایا گیا ہے۔ ٹینڈرمنسوخ کرنے کو اسٹیٹ کنزیومر کونسل نے صحیح بتایا اور کہا کہ مہنگے ٹینڈرکے ذریعہ صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

50 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago