Rahul Gandhi Reaction On PM Modi: لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز(8 فروری) کو کانگریس پرجم کر تنقید کی۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ بھی کیا اوراڈانی معاملے میں جے پی سی سے جانچ سے متعلق نعرے بازی کی۔ وہیں راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کے خطاب کے ٹھیک بعد کہا کہ وہ ان کو (گوتم اڈانی) کو بچا رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا، ‘وزیراعظم نریندر مودی نے جانچ کی بات کیوں نہیں کی۔ بے نامی جائیداد پر بات کیوں نہیں ہوئی؟’ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔ میرے سوالوں کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ اڈانی گروپ وزیراعظم مودی کے دوست نہیں ہوتے تو جانچ ہو جاتی۔
دراصل، راہل گاندھی منگل کے روز (7 فروری) کو دعویٰ کیا تھا کہ مودی حکومت میں اڈانی کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا اور بی جے پی کو اس سے ذاتی فائدہ ہوا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صرف دونوں کی قربت کی وجہ سے ہوا۔
وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟
وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کے لوک سبھا میں منگل (7 فروری) کی گئی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کی تقریر کے بعد پورا ایکو سسٹم ہل رہا تھا اور حامی اچھل رہے تھے۔ خوش ہوکر کہنے لگے یہ ہوئی نہ بات۔ شاید نیند بھی اچھی آئی ہوگی، شاید آج اٹھ بھی نہیں پائے ہوں گے۔ انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ ایسے لوگوں کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ کہہ کہہ کر ہم دل کو بہلا رہے ہیں، وہ اب چل چکے ہیں، وہ اب آرہے ہیں۔
ضابطے میں کی گئی تبدیلی
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اڈانی کے لئے ایئرپورٹ کے ضوابط میں تبدیلی کی گئی۔ رول تھا کہ اگر کوئی ایئرپورٹ کے تجارت میں نہیں ہے تو وہ ان ایئرپورٹ کو نہیں لے سکتا ہے، اس ضوابط کو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے اڈانی کے لئے بدلا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اڈانی کی جائیداد میں 2014 کے بعد اضافہ ہوا ہے۔
ای ڈی نے اپوزیشن کو ایک پلیٹ پر لا دیا: وزیراعظم
وزیراعظم مودی نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سبھی اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ لا دیا، ای ڈی کا شکریہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان 10 سال میں ہندوستان کی آواز گلوبل پلیٹ فارم پر اتنی کمزور تھی کہ کوئی سننے کو تیار نہیں تھا۔ یوپی اے کی پہچان بن گئی، ہر موقع پر مصیبت میں پلٹ دینا۔ جب ٹکنالوجی کا زمانہ بہت تیزی سے اچھل رہا تھا، اسی وقت 2جی میں پڑے رہے۔ جب نیوکلیئر ڈیل پر بحث تھی تب یہ کیش فار ووٹ میں پڑے رہے۔ 2010 میں کامن ویلتھ گیمس ہوئے۔ سی ڈبلیو جی گھوٹالے میں پورا ملک دنیا میں بدنام ہوگیا۔
یہ لوگ بغیر سرپیر کی باتیں کرتے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ لوگ بغیر سرپر کی باتیں کرنے کے عادی ہونے کے سبب ان کو یہ بھی یاد نہیں رہتا ہے کہ وہ خود کا کتنا تضاد کرتے ہیں۔ 2014 سے یہ مسلسل کوس رہے ہیں۔ ہندوستان کمزور ہو رہا ہے۔ نہ جانے کیا کیا کہا۔ اب کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان اتنا مضبوط ہوگیا ہے کہ دوسرے ممالک کو دھمکا کر فیصلے کروا رہے ہیں۔
لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ
وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نےاڈانی معاملے میں جے پی سی کے مطالبہ سے متعلق نعرے بازی کی۔ اس پراسپیکر نے کہا کہ یہ پارلیمانی نہیں ہے، آپ بغیر ثبوتوں کے بولتے ہیں اورپھر سنتے نہیں ہیں۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…