بین الاقوامی

Bus Accident: پاکستان میں بس اور کار میں تصادم، 25 افراد ہلاک، زخمی15 افراد ہسپتال میں داخل

Bus Accident in Pakistan:  منگل کے روز پاکستان کے شمالی گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقے میں ایک مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،پاکستان کے سرکاری حکام اور پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ جی بی صوبے کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کوہستان ضلع میں شاٹیال چیک پوسٹ کے قریب، تیز رفتار بس کے ایک کار سے ٹکرا جانے کے بعد پیش آیا۔

ژنہوا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس اور کار کھائی میں جا گری، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے وقت بس میں کم از کم 45 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ پاکستان میں سڑکوں پر حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ خراب سڑکیں، گاڑیوں کی خراب دیکھ بھال اور غیر پیشہ وارانہ ڈرائیونگ ہے۔

گزشتہ ماہ بھی پیش آیا تھا ایسا ہی واقعہ

ایسا ہی ایک واقعہ 29 جنوری کو پیش آیا جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لاس بیلہ میں پیش آیاتھا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاس بیلہ حمزہ انجم نے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انجم نے بتایا کہ گاڑی 48 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی لاس بیلہ کے قریب پل کے ایک ستون سے ٹکرا گئی اور بعد میں کھائی میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حمزہ انجم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Peshawar Bomb Blast: ٹی ٹی پی نے لی پشاور مسجد حملے کی ذمہ داری، 32 ہوئی اموات کی تعداد

حمزہ انجم کے حوالے سے بتایا گیا کہ لاس بیلہ کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری کے باعث پل کے پلر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد وہ کھائی میں جا گری اور پھر آگ لگ گئی۔ حمزہ انجم کے مطابق جائے حادثہ سے ایک بچے اور خاتون سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

کتاب ‘ہے دل کی بات’ کی ریلیز، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے ‘دیویا کوی سمیلن’ میں کی شرکت

گووند پورم، غازی آباد میں 'ہے دل کی بات' کی کتاب کی ریلیز تقریب کے…

4 minutes ago

PM Modi: دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکتی ہے:وزیراعظم نریندر مودی

سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو…

27 minutes ago

Milkipur By Election: بندوق کی نوک پر الیکشن جیتنے کی کوشش کی جائے تو کارکنان جو بھی چاہیں فیصلہ لے سکتے ہیں،اکھلیش یادو

اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…

1 hour ago

IPL 2025 Date Announced: آئی پی ایل 2025سیزن کی تاریخ کا اعلان،23 مارچ کو ہوگا آغاز،راجیو شکلا نے دی جانکاری

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا…

1 hour ago

BPSC Protest: کفن لپیٹ کر احتجاج کرنے نکلے پپو یادو، تیجسوی، چراغ اور پرشانت کشور کو بنایا تنقیدوں کا نشانہ

پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان  انہیں…

2 hours ago