بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں کی حمایت میں رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر پپو یادو نے آج پٹنہ کی سڑکوں پر کفن لپیٹ کر احتجاج کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ریاستی حکومت، اپوزیشن اور کئی سرکردہ لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ پپو یادو نے کہا کہ جب حکومت اور اپوزیشن دونوں لاٹھیوں اور گولیوں سے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں، تو عوام کے پاس کفن کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ حکومت نے بہار کے لوگوں کو زندہ ہوتے ہوئے بھی کفن پہنایا ہے۔
پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان انہیں عقل دے، اگر ہمارے پاس 20 ایم ایل اے ہوتے تو ہمیں گولی مارنے کی نوبت آجاتی ، لیکن تیجسوی کے پاس سینکڑوں ایم ایل اے ہیں، پھر بھی وہ عوامی مسائل پر ایکشن نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے چراغ پاسوان کو “اپنے والد کی طرح جدوجہد کرنے” کا مشورہ دیا اور کہاکہ نوجوانوں کو چراغ سے امیدیں ہیں، لیکن انہیں اپنے والد کی طرح محنت کرنی چاہیے۔پرشانت کشور پر بات کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ مردہ لوگوں کے مسائل پر بات کرنا بند کریں اور زمینی حقیقت کو سمجھیں۔
اس مظاہرے کے دوران پپو یادو نے بہار بند کی کال دی اور عوام سے حکومت کی پالیسیوں اور انتظامی ناکامیوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ذات پات اور مذہب کی سیاست غالب ہے جبکہ لوگوں کے حقیقی مسائل جیسے روزگار، تعلیم اور ترقی کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ اس احتجاج نے بہار میں سیاسی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔یاد رہے کہ پورنیہ کے ایم پی پپو یادو نے بی پی ایس سی کے 70ویں پی ٹی امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یعنی اتوار 12 جنوری کو بہار بند کی کال دی ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس بند کو کامیاب بنائیں۔ پٹنہ میں احتجاج کے دوران طلباء نے کئی مقامات پر ٹائر جلا کر آتش زنی بھی کی۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ کو صفدرجنگ ویدر اسٹیشن میں…
یہ فلم دیہی ہندوستان میں صفائی کی بنیادی سہولیات کی کمی کو نمایاں کرتی ہے،…
اتوار کو کھیری ضلع کے پالیا کلاں میں واقع سری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج…
گووند پورم، غازی آباد میں 'ہے دل کی بات' کی کتاب کی ریلیز تقریب کے…
سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو…
اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…