اداکار سنجے مشرا کی فلم ‘جائیے آپ کہاں جائیں گے’ جو کچھ دن پہلے ریلیز ہوئی تھی، ایک سماجی مسئلے کو مرکز میں رکھتے ہوئے ایک طاقتور کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ فلم دیہی ہندوستان میں صفائی کی بنیادی سہولیات کی کمی کو نمایاں کرتی ہے، خاص طور پر خواتین کو جس کا سامنا ہے۔فلم میں ایک غریب خاندان کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے خواتین کو درپیش چیلنجوں کو عوام کے سامنے لاتا ہے۔
فلم جائیے آپ کہاں جائیں گے، کی کہانی باپ اور بیٹے کے تعلقات پر مبنی ہے جو انتہائی کشیدہ ہے۔ یہ دونوں مسلسل ایک دوسرے سے لڑتے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار نے باپ بیٹے کے اس تلخ رشتے کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے دیہاتوں اور شہروں میں عوامی مقامات پر بیت الخلاء کے مسئلے کو بہت ہی شاطرانہ انداز میں اٹھایا ہے جس کا خاص طور پر خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔اپنی حدود کے باوجود فلم ایک بامعنی سماجی پیغام دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ یوپی-بہار سرحد کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں بنائی گئی یہ فلم ایک باپ نتھونی پرساد (سنجے مشرا) اور اس کے بیٹے کشن (کرن آنند) کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی کہانی بیان کرتی ہے۔
اب اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے وارتا ٹی وی کے چیئرمین نریش وششٹھ نے لکھا کہ کرن آنند کی کیا شاندار اداکاری ہے!کل رات میں نے پرساربھارتی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ویوپر ایک فلم ‘ جائیے ،آپ کہاں جائیں گے’ دیکھی۔بہت سے لوگوں نے اس فلم کو دیکھنے کا مشورہ دیاتھا۔کیا کہانی ہے، کیا اداکاری،جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، یہ ایک ایسی فلم ہے جو خواتین کو درپیش ایک بہت بڑے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے۔یہ فلم پی ایم مودی کے من کی بات، سوچھ بھارت ابھیان اور میک ان انڈیا جیسی مہموں کو طاقت دیتی ہے۔سنجے مشرا ایک شاندار اداکار ہیں لیکن اداکار کرن آنند جنہوں نے رکشہ چلانے والے کا کردار ادا کیا، معاشرے کی ایک ایسی تصویر بنائی جس کی کئی جہتیں ہیں۔حکومت کو ایسی فلموں کی مزید حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے…
تمل ناڈو میں وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان قومی ترانے کو لے کر شروع…
شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے میں 4…
جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی 2023 کو…
ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا…
اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت…