بین الاقوامی

Battle to save LA from fires: آگ کے سامنے سپر پاور امریکہ پوری طرح بے بس، تباہ کن آگ آئندہ ہفتے مزید پھیلنے کی پیشگوئی،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔اموات کا ریکارڈ رکھنے والے مقامی دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیلیسیڈز فائر اور ایٹون فائر کے باعث مزید پانچ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہفتے کو بھی فائر فائٹرز لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کُن آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے جو مزید لگ بھگ چار مربع کلومیٹر تک پھیل گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز گزشتہ روز بھی سارا دن مصروف رہے، آج رات اور اگلے ہفتے کے اوائل میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے شہر بھر میں آگ بجھانے کی کوششیں خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا ہے، لیکن اب یہ آگ گیٹی سینٹر اور یو سی ایل اے کے قریب برینٹ ووڈ اور دیگر کمیونٹیز کی طرف بڑھ رہی ہے، ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیوں کہ الٹیڈینا میں ’ایٹن فائر‘ اور کاؤنٹی میں دیگر آتشزدگیوں کے واقعات جاری ہیں۔حکام نے اس ہفتے آتشزدگی میں کم از کم 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 11 سو فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shreyas Iyer Punjab Kings Captain: شریئس ائیر بنے پنجاب کنگس کے کپتان، سلمان خان نے بگ باس میں کیا اعلان

پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…

6 minutes ago

Uttar Pradesh: سہارنپور میں سائبر فراڈ کا نشانہ بننے والی خاتون نے کی خودکشی، لاش کو قبر سے نکالے گی پولیس

اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…

2 hours ago

People have tasted growth over 10 years: لوگوں نے 10 سالوں میں ترقی کا مزہ چکھا ہے، اب ان کی پیاس زیادہ ہے: نائب صدر جمہوریہ

ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…

2 hours ago