قومی

Uttarakhand Road Accident: اتراکھنڈ کے پوڑی میں بس حادثہ، 5 ہلاک، 15 سے زائد زخمی، سی ایم دھامی نے کیا اظہار افسوس

Uttarakhand Road Accident: پوڑی سے سنٹرل اسکول جانے والے راستے پر ہفتے کے روز ایک المناک بس حادثہ پیش آیا، جس میں اب تک 5 افراد کے ہلاک اور 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثہ بس نمبر UK12PB0177 کو پیش آیا جو بے قابو ہو کر تقریباً 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ واقعے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بس پوڑی شہر سے دہلچوری کی طرف جارہی تھی۔ ستیاکھال کے قریب بس اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گرتے ہوئے بس ایک درخت سے ٹکرا گئی جس نے اسے مزید نیچے جانے سے روک دیا۔ تاہم حادثے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ بس میں سوار مسافروں کے رونے کی آواز سن کر فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔

شدید زخمیوں کو کر دیا گیا ریفر

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی دیہاتیوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔ زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے رسیوں اور دیگر آلات کا استعمال کیا گیا۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال پوڑی میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi: دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکتی ہے:وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعلیٰ نے کیا اظہار تعزیت

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’پوڑی میں کیندریہ ودیالیہ جاتے ہوئے بس حادثے میں چار مسافروں کی موت کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرنے والوں کی آتما کو شانتی دے اور لواحقین کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے بہتر علاج کے انتظامات کیے جائیں اور حادثے کی تحقیقات کی جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Shreyas Iyer Punjab Kings Captain: شریئس ائیر بنے پنجاب کنگس کے کپتان، سلمان خان نے بگ باس میں کیا اعلان

پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…

1 hour ago

Uttar Pradesh: سہارنپور میں سائبر فراڈ کا نشانہ بننے والی خاتون نے کی خودکشی، لاش کو قبر سے نکالے گی پولیس

اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…

3 hours ago

People have tasted growth over 10 years: لوگوں نے 10 سالوں میں ترقی کا مزہ چکھا ہے، اب ان کی پیاس زیادہ ہے: نائب صدر جمہوریہ

ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…

3 hours ago