قومی

Congress Launched Yuva Udaan Yojana: دہلی میں بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 8500 روپئے دے گی کانگریس کی سرکار،کانگریس نے تیسری گارنٹی کا کیا اعلان

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں اس بار سرگرم نظر آنے والی کانگریس نے دہلی کے لوگوں کے لیے اپنی تیسری انتخابی گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پارٹی نے نوجوانوں کے لیے یووا اڑان یوجنا نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو ایک سال کی اپرنٹس شپ دی جائے گی۔ اوران نوجوانوں کو 8500 روپے بھی دیئے جائیں گے۔ پارٹی نے یہ اعلان سینئر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اور ریاستی صدر دیویندر یادو کی موجودگی میں کیاہے۔

دہلی انتخابات کے لیے یووا اڑان اسکیم پر بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان پریشان ہیں۔ دہلی میں نوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے نوجوانوں پر توجہ نہیں دی ہے۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ہم یہ گارنٹی پوری وابستگی کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کیونکہ عوام جانتی ہے کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔دہلی انتخابات کے تعلق سے کانگریس کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے یووا اڑان اسکیم کے بارے میں کہا کہ ہم نے بہت سوچ سمجھ کر ‘یووا اڑان اسکیم’ شروع کی ہے۔ یہ اسکیم ان پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ہے جو بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ آج دہلی میں منشیات کی لت ایک بڑا مسئلہ ہے۔

نوجوانوں کو ہر ماہ 8500 روپے ملیں گے

دیویندر یادو نے کہا کہ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت دینا چاہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 8500 روپے ملیں گے۔ ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار حاصل کر سکیں۔کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی انتخابات بہت اہم ہیں۔ ہمارے کارکنان اور رہنما ان انتخابات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ ہم نے عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل سنے، پھر ماہرین سے ان مسائل پر بات کرنے کے بعد اب گارنٹی دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

6 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

7 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

8 hours ago