اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے ’موساد‘ کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد قطر بھیجےرہا ہے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کی، جب کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے کو مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔چینل 12 سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اچانک اسرائیل کے دورے پر یہ پیغام لے کر پہنچے ہیں کہ 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل ایک معاہدہ طے پاجانا چاہیے۔ایسے میں ممکن ہے کہ آئندہ ہفتے تک معاہدہ طے پا جائے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اس نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک وفد کی قیادت کریں جو دوحہ روانہ ہو جائے تاکہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو آگے بڑھایا جا سکے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈیوڈ برنیا اور ان کا وفد قطر کب پہنچے گا۔امریکی ویب سائٹ ’ایکسیس‘ نے تصدیق کی کہ ٹرمپ کے ایلچی “اس وقت غزہ ڈیل تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں”۔ اس نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ “ٹرمپ کا ایلچی 20 جنوری سے پہلے غزہ ڈیل تک پہنچنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے”۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی بالواسطہ بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جس کا مقصد غزہ میں ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔ثالث ممالک پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور ٹرمپ کے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے سے پہلے وہاں پر قید باقی اسرائیلیوں کو رہا کرنے کے لیے نئی کوششیں کر رہے ہیں۔
غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو “غزہ میں تمام انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے”۔غزہ میں انسانی صورت حال پر ایکشن لینا چاہیے۔اہلکار نے مزید کہاکہ ہمیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
امید ہے جلد معاہد طے پا جائے گا:اسرائیلی صدر
اسرائیلی صدرآئزک ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ملک “نازک دنوں” سے گزر رہا ہے کیونکہ حکومت غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔میں مذاکرات کے کام میں مصروف لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی کوئی معاہدہ کر لیں گے۔ ہمیں اپنی تمام قوتوں کے ساتھ، تمام پہلوؤں اور تمام میدانوں میں کام کرنا چاہیے، تاکہ مغوی مرد اور خواتین واپس آئیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…
دیویندر یادو نے کہا کہ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت…
دہلی بی جے پی نے تیسری فہرست میں صرف ایک نام جاری کیا، کراول نگر…
اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…
ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…
تمل ناڈو میں وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان قومی ترانے کو لے کر شروع…