قومی

UN honours Dr BR Ambedkar: اقوام متحدہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اعزاز سے کیا سرفراز، نیویارک سٹی نے 14 اپریل کو ان کے نام کیا وقف

ہندوستان کے آئین کے معمار اور عدم مساوات کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منایا گیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔

 مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا، “آج نیویارک میں ہندوستان کے مستقل مشن نے اس اہم تقریب کا اہتمام کیا۔ ہم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ نہ صرف پورے ہندوستان میں بلکہ کئی ممالک اس جشن میں شامل ہیں۔”

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ پرواتھنی ہریش نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح ڈاکٹر امبیڈکر نے جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا اور بعد میں وہ ہندوستانی آئین کے معماراعلیٰ بن گئے۔

ان کے اعزاز میں نیویارک شہر نے 14اپریل 2025 کو بھیم راؤامبیڈکر کا دن قرار دیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے امبیڈکر کی 134ویں یوم پیدائش پر اس کا اعلان کیا۔

ایڈمز نے کہا، “دنیا بھر سے افراد  نیویارک شہر میں نئے امکانات کی تلاش میں سمندروں کو عبور کر رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شراکت  ہمارے شہر کی بھرپور ثقافت کو ثروت مند بنانے کی ایک متحرک تاریخ میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

میئر نے ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کی مسلسل کوششوں پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں انصاف اور مساوات کے پیغام کو  زندہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو  ہندوستان کے مہو میں  پیدا ہوئے۔ وہ صرف ایک سیاسی رہنما اور سماجی مصلح ہی نہیں تھے بلکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر معاشیات بھی تھے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور لندن سکول آف اکنامکس سے ڈی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ انصاف، مساوات اور ہر ایک کے لیے وقار کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہے۔

Habiburrahman

Recent Posts

CM Omar Abdullah Speech in JK Assembly: جموں وکشمیراسمبلی میں جذباتی ہوئے عمرعبداللہ، کہا- بندوق سے دہشت گردی کنٹرول ہوگا، ختم نہیں

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ کوئی کشمیری حملہ نہیں چاہتا…

30 minutes ago

Jammu and Kashmir Assembly silence for Pahalgam Terror Attack victims: پہلگام میں مارے گئے مہلوکین کو خراج عقیدت، جموں وکشمیر اسمبلی نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

جموں وکشمیرکے کانگریس لیڈرغلام احمد میرنے دہشت گردانہ حملے سے متعلق کہا کہ صورتحال اورحادثہ…

56 minutes ago

Pahalgam Terror Attack: پہلگام حملے پر شاہد آفریدی کے بیان پر اسد الدین اویسی نے کہا کون ہے یہ جوکر

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے بارے میں کہا تھا کہ 'دہشت گردوں نے ایک…

58 minutes ago

Rafale Marine Mega Deal: بھارت نے فرانس سے 26 رافیل مرین لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو دی منظوری، 63 ہزار کروڑ کی ڈیل

رافیل ایم لڑاکا طیارے آئی این ایس وکرانت سے پرواز کریں گے۔ یہ لڑاکا طیارے…

1 hour ago

بھوپال میں مسلم کانسٹبل کی غنڈوں نے کی پٹائی، کانگریس نے اٹھایا بڑا سوال، کہا- پولیس والا مسلمان تھا، اس لئے پیٹ دیا

بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پرشراب پی رہے لوگوں کو روکنے پرایک جی…

2 hours ago