قومی

بہار اسمبلی الیکشن کے لئے کھڑگے اور راہل گاندھی کے ساتھ تیجسوی یادو کی اہم میٹنگ، وزیراعلیٰ امیدوار پرآرجے ڈی کا بڑا بیان

نئی دہلی: بہار اسمبلی الیکشن کے سبب راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی قیادت والے عظیم اتحاد کے ساتھ کانگریس اسمبلی الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے، لیکن سیٹ شیئرنگ اور وزیراعلیٰ چہرے سے متعلق اتحاد میں کشمکش کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ اسی درمیان راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی آج یعنی 15 اپریل کو میٹنگ  ہوئی، جو وزیراعلیٰ کے امیدوار سے متعلق کافی اہم مانا جا رہا تھا۔ اس میٹنگ کے بعد تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم لوگ آپس میں بیٹھ کرطے کرلیں گے۔

تیجسوی یادو کی راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے ساتھ دہلی میں ہوئی میٹنگ کے بعد ان سے وزیراعلیٰ امیدوار سے متعلق سوال پوچھا گیا تواس پر تیجسوی یادو نے کہا کہ آپ لوگ فکرمت کیجئے۔ ہم لوگ آپس میں بیٹھ کر یہ طے کرلیں گے۔

تیجسوی یادو نے کیا کہا؟

تیجسوی یادو نے جہاں اس بات کی جانکاری نہیں دی کہ دونوں پارٹیوں کے سینئر لیڈران کے درمیان میٹنگ میں  تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ عہدے کا امیدوار طے کیا گیا یا نہیں۔ وہیں انہوں نے اس بات کو باربار کہا کہ ہم لوگوں کی پوری تیاری ہے۔ ہم سب مل کربہار کو آگے لے کر جائیں گے۔ بہارکے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا گیا۔ ہم لوگ مدعوں کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار ہائی جیک ہوچکے ہیں۔ این ڈی اے کی حکومت بہارمیں نہیں بننے والی ہے۔

تیجسوی یادو نے میٹنگ کو مثبت قرار دیا

تیجسوی یادونے میٹنگ سے متعلق کہا کہ کافی مثبت میٹنگ ہوئی۔ اسی کے بعد اب عظیم اتحاد کی میٹنگ 17 اپریل کو پٹنہ میں ہوگی۔ انہوں نے مجوزہ میٹنگ سے متعلق کہا کہ پٹنہ میں بھی ہم بیٹھیں گے۔ مضبوطی کے ساتھ بہار کو آگے لے جانے کا عزم ہے۔ بہارکے ساتھ سوتیلا برتاؤ ہو رہا ہے۔ سب سے زیادہ نقل مکانی بہار سے ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے کہا کہ آئندہ میٹنگ 17 اپریل کو پٹنہ میں ہوگی۔ آگے کی حکمت عملی وہاں طے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، 17 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں سبھی عظیم اتحاد کی ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی جائے گی۔ پشوپتی پارس کیا عظیم اتحاد میں شامل ہوں گے۔ اس سے متعلق بھی متبادل کھلے رکھے گئے ہیں۔ اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سبھی متبادل کھلے ہوئے ہیں۔ عظیم اتحاد میں سبھی مل جل کرفیصلہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Egyptian Ambassador on Pahalgam Attack: مصری سفیر گلال نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو کہا گھناؤنا، مذہب کے متعلق کہہ دی بڑی بات

سیسی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت میں دہشت گردانہ حملے کی…

8 minutes ago

Massive fire in Pune: پونے کے کرندی میں ٹائر کی دکان میں زبردست آگ، 7-8 دکانیں جل کر خاکستر

شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث فائر بریگیڈ کی ٹیم کو کافی مشکلات کا…

1 hour ago