قومی

Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے قریبی محمد مسلم کے اربوں کی جائیداد پر جلد ہی چل سکتا ہے بلڈوزر، درج ہیں درجن بھر سے زیادہ معاملے

Umesh Pal Murder Case: بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی راجو پال کے قتل کے اہم گواہ امیش پال کے قتل کے معاملے میں عتیق احمد کے سب سے قریبی مانے جانے والے لکھنو کے بلڈر محمد مسلم کی اربوں کی جائیداد پر بھی بلڈوزر چل سکتا ہے۔ اس سے متعلق انتظامیہ کی سطح پر بھی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ اس پر امیش پال قتل کے لئے عتیق احمد کے گروپ کے لوگوں کے لئے پیسوں کا بندوبست کرنے کا الزام لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ کچھ سالوں میں اربوں کی پراپرٹی کھڑی کرنے والے محمد مسلم کی تمام جائیداد عتیق احمد کی کالی کمائی بھی لگی ہے۔ محمد مسلم پریاگ راج کا ہسٹری شیٹر ہے۔

پولیس ذرائع کی مانیں تو عتیق احمد کے قریبی رہے محمد مسلم نے اترپردیش میں الگ الگ مقامات پر پراپرٹی کا کام کیا ہے۔ لکھنؤ میں بھی اس نے کئی اپارٹمنٹ اور پراپرٹی بنائی ہے۔ جانکاری سامنے آئی ہے کہ چارباغ کے پان دریبا علاقے میں شیو امپائر ریجیڈنسی کے بیس فلیٹ والے اس اپارٹمنٹ کو محمد مسلم نے بلڈر ایگریمنٹ پر تقریباً 10 سال پہلے بنایا تھا۔ حالانکہ یہاں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ یہ فلیٹ خرید چکے ہیں۔ واضح رہے کہ عتیق احمد کے قریبی اور بلڈر محمد مسلم کو دو دن پہلے ہی پریاگ راج پولیس نے اٹھایا تھا۔

پریاگ راج پولیس کی خصوصی ٹیم اس سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اسی پوچھ گچھ میں پولیس نے اس کی جائیداد کی تفصیل دی ہے۔ محمد مسلم بنیادی طور پر خلدآباد کے چکیا کا رہنے والا ہے۔ عتیق احمد کے بیٹے اسد سے اس کی بات چیت اور 3کے لین دین کا ایک دن پہلے ہی آڈیو وائرل ہوا تھا۔ یہی نہیں واٹس اپ چیٹنگ بھی سامنے آئی، جس میں عتیق احمد نے پانچ کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا، جو وہ اسمبلی الیکشن میں خرچ کرنے والا تھا۔ پولیس نے ان سبھی نکات سے متعلق جانچ تیز کردی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago