قومی

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو دہلی پولیس نے لیا حراست میں

Jammu and Kashmir:  جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں دہلی کے آرکے پورم سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ جانکاری ستیہ پال ملک نے خود دی ہے۔ معلومات کے مطابق، انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر کسان تنظیموں کی کھاپ پنچایت کے رہنماؤں کی میٹنگ بلائی تھی۔ اس سے پہلے پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ بتا دیں کہ جمعہ کو سی بی آئی نے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو سمن بھیجا تھا۔

کسان رہنماؤں کو بھی لیا گیا حراست میں

معلومات کے مطابق پولیس ستیہ پال ملک کو دہلی کے آر کے پورم تھانے لے گئی۔ اس کے ساتھ ہی کئی کسان لیڈروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کچھ رہنماؤں کو مختلف تھانوں میں لے گئی ہے۔ جس میں کسان لیڈر گرنام سنگھ چدھونی بھی شامل ہیں۔ ستیہ پال ملک کو فی الحال کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟ اس کے پیچھے کی معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

‘ہم نے ملک کو حراست میں نہیں لیا’

اس معاملے میں ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ نے کہا، ’’ملک کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ خود تھانے آئے ہیں۔ کچھ لوگ آر کے پورم سیکٹر-9 کے ایک پارک میں جمع ہوئے تھے، جہاں مظاہروں کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس ان لوگوں کو تھانے لے آئی تھی۔

سنجے سنگھ نے کیا ٹویٹ

ستیہ پال سنگھ کو حراست میں لیے جانے پر، AAP لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ “ستیہ پال ملک، جو چار ریاستوں کے گورنر رہ چکے ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بتایا کہ مودی نے ان کے پاس ایک دلال بھیجا تھا۔ مودی اور بی جے پی سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر کرپشن کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Eid ul Fitr Mubarak: وزیر اعظم نریندر مودی اور دیش کے دیگر لیڈروں نے بھی ہم وطنوں کو عید کی مبارکباددی 

‘سچ بولنے کی سزا’

کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے ٹویٹ کیا کہ سابق گورنر اور سچے لیکن باغی بی جے پی لیڈر ستیہ پال ملک اور جاٹ برادری کے بڑے کھاپ سربراہ ایشور نین کو بی جے پی کی دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ ظلم کا چکر نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا آپ کو سچ بولنے کی سزا مل رہی ہے؟

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago