سیاست

Eid ul Fitr Mubarak: وزیر اعظم نریندر مودی اور دیش کے دیگر لیڈروں نے بھی ہم وطنوں کو عید کی مبارکباددی

Eid ul Fitr Mubarak: ملک میں عید الفطر کا تہوار ہفتہ 22 اپریل کو منایا جا رہا ہے۔ لوگ صبح سے ہی مسجدوں اور مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عید الفطر پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانا چاہیے۔ میں سب کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔ ساتھ ہی کئی دوسرے لیڈروں نے بھی لوگوں کو عید اور اکشے ترتیا کی مبارکباد دی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر لوگوں نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں نماز ادا کی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی میدان کا دورہ کیا۔ انوں نے سبھی کوعید کی مبارکباد دی۔

 کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بھی سب کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ عید مبارک، یہ مبارک تہوار سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی لائے

کھڑگے نے دی عید الفتر کی بارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ٹویٹ کیا کہ عید الفطر کی مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر میرے ساتھی شہریوں کی مبارکباد۔ عید الفطر سبھی میں محبت، ہمدردی کے جذبات کو مضبوط بناتی ہے اور ہمارے لوگوں رشتوں کومضبوط کرتی ہیں۔  یہ تہوار خوشحالی اور انسانی خدمات کے مواقع بنتے ہیں۔

صدر دروپدی مرمو نے بھی ہم وطنوں کو عید الفطرکی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اہل وطن خصوصاً مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، عید، محبت اور ہمدردی کا تہوار ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔  ہم تمام معاشروں میں بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کے راستے پر آگے بڑھنے کا عہد کرتے ہیں۔

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے بھی عید الفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام کو ماننے والے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پچھلے دو تین سالوں کے بعد پہلی بار ہمارے ملک میں اتنے لوگ جمع ہوئے ہیں۔ ہمارے ملک سے نفرت کی دیواریں مٹ جائیں اور لوگ عید الفطر جیسی خوشیاں مناتے رہیں۔ ہندوؤں، مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان نفرت ختم ہو جائے، یہی میری دعا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago