علاقائی

Eggs supply in UP: اب کرائم کنٹرول کے علاوہ یوپی پولیس انڈے بھی بکوائےگی ، حکم جاری، جانیں کیا ہے معاملہ؟

Eggs supply in UP:  اتر پردیش میں دیگر ریاستوں سے آنے والے انڈوں کی کھیپ کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اب زیادہ درجہ حرارت میں فریج کے بغیر انڈوں کی کھیپ لانا مشکل ہو جائے گا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر سنجیو گپتا نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو اچھے معیار کے انڈے فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دو ماہ قبل انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی تھی کہ 150 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری سے انڈے لے جانے والی گاڑیوں میں فریج کا ہونا ضروری ہوگا۔ کیونکہ زیادہ گرمی کی وجہ سے انڈے کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔

گاڑیوں میں رکھنا پڑے گا فریج

یوپی میں اب 150 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری سے انڈے لے جانے والی گاڑیوں میں فریج کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ جن گاڑیوں میں انڈے رکھنے کے لیے اچھی کوالٹی کا فریج نہیں ہے، ان گاڑیوں کو بارڈر پر ہی روک دیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں یوپی کے آئی جی لاء اینڈ آرڈر کے جاری کردہ حکم میں پبلک ہیلتھ اور پولٹری ڈیولپمنٹ اسکیم کو یقینی بنانے کا ذکر ہے۔ ریاست میں انڈے کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پولیس اب پولٹری ڈیولپمنٹ اسکیم کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس سکیم کی مدد سے مرغی کے فارموں میں بہترین کوالٹی کے انڈوں کی پیداوار پر زور دیا جائے گا۔

پولٹری ڈویلپمنٹ اسکیم کیا ہے؟

پولٹری ڈویلپمنٹ اسکیم حکومت نے 2022 میں لائی تھی۔ اس اسکیم کی مدد سے ریاست میں انڈے کی پیداوار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خود کفیل بننے پر زور دیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت حکومت نے پانچ سالوں میں 700 پولٹری یونٹس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ یومیہ 1.90 کروڑ انڈے پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو دہلی پولیس نے لیا حراست میں

اعلی درجہ حرارت میں معیار خراب ہو جاتا ہے

پولٹری ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین وی پی سنگھ نے کہا کہ گرمی کے موسم میں پنجاب، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں سے انڈے لانے سے ان کا معیار خراب ہوتا ہے۔ ایسے میں محکمہ انیمل ہسبنڈری نے 23 فروری کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا۔ اس وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ایسے میں باہر سے آنے والا انڈا گاڑی میں ہی خراب ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Anant Singh News: کیا اننت سنگھ نے خود پر چلوائی گولی، ڈی سی پی راکیش کمار کے بیان سے مچا ہڑکمپ

اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…

45 minutes ago

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

11 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

11 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

12 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

12 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

12 hours ago