قومی

Umesh Pal Murder Case: گڈو مسلم کی گرفتاری کے لئے یوپی ایس ٹی ایف کی زبردست چھاپہ ماری جاری، اب تلاش میں پہنچی اوڈیشہ، ایک شخص سے کی گئی پوچھ گچھ

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ (Umesh Pal Murder Case) میں فرار بمباز گڈو مسلم کی تلاش میں یوپی ایس ٹی ایف نہ صرف یوپی بلکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اب جانکاری سامنے آرہی ہے کہ یوپی ایس ٹی ایف اس کو تلاش کرنے کے لئے اوڈیشہ پہنچی ہے اور ایک شخص سے اس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ گڈو مسلم پر پولیس نے پانچ لاکھ کا انعام رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بارگڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرہلاد سہائے مینا نے اترپردیش ایس ٹی ایف کی پانچ رکنی ٹیم کے ریاست میں آنے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ”ٹیم بارگڑھ میں رکی اور ایک شخص سے پوچھ گچھ کی۔ ٹیم نے ہمیں اپنے سفر کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ وہ کل اترپردیش لوٹ گئی۔‘‘

وہیں اس سے متعلق اوڈیشہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنیل کے بنسل نے بتایا کہ اترپردیش ایس ٹی ایف کی ٹیم شارپ شوٹر گڈو مسلم کے ڈرائیور کے کسی سے ملنے کے لئے بارگڑھ پہنچنے اور اس کے مبینہ طور پر کچھ دنوں تک وہاں رکنے کی اطلاع ملی تھی۔ اسی کے بعد یوپی ایس ٹی ایف بارگڑھ آئی تھی۔

اوڈیشہ میں نہیں کیا گیا تھا کسی کو گرفتار

ذرائع کے مطابق، اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) اور پولیس کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد ڈی جی پی نے بتایا کہ ’’اترپردیش ایس ٹی ایف نے یہاں ایک شخص سے پوچھ گچھ کی اور اوڈیشہ پولیس نے پروٹوکول کے مطابق مدد مہیا کرائی۔ ٹیم نے ہمیں جانچ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔‘‘ حالانکہ ڈی جی پی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اترپردیش پولیس نے ریاست میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ خبروں کی مانیں تو گڈو مسلم کا ڈرائیور پریاگ راج میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے بعد اوڈیشہ کے بارگڑھ ضلع کے بھاٹلی قصبے میں رکا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago