قومی

Umesh Pal Murder Case: پریاگ راج میں پھر چلا بلڈوزر، یوگی حکومت نے عتیق احمد کے قریبی مسک الدین کا گھر کیا منہدم

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل معاملے میں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت تیوروں کے بعد انتظامیہ نے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے قریبی لوگوں کے خلاف کارروائی تیزکردی ہے۔ جمعہ کے روزتیسرے دن پریاگ راج میں ایک بارپھربلڈوزر چلا ہے۔ پریاگ راج ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے عتیق احمد کے قریبی معاونین کی جائیداد کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی مسکن الدین کے خلاف کی جارہی ہے، جوعتیق احمد کا فائننسربتایا جا رہا ہے۔

جانکاری کے مطابق، دھومن گنج تھانے کی طرف سے پی ڈی اے کا بلڈوزرنکلا تھا۔ چار الگ الگ علاقوں سے بلڈوزر موقع پر پہنچے، جس کے بعد وہاں بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ لوگوں کے ہجوم کے دوران بلڈوزرسے عتیق احمد کے معاونین کی جائیداد کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کوعتیق احمد کے معاون صفدرعلی کا پریاگ راج کے چکیا علاقے میں واقع مکان منہدم کیا گیا تھا۔ بلڈوزر چلانے سے پہلے مکان میں رکھا سامان باہرنکالا گیا اور پھر مکان کو منہدم کردیا گیا۔ صفدرعلی کوعتیق احمد کے ہتھیاروں کا سپلائربتایا جارہا ہے۔

امیش پال کے قتل کے بعد ایکشن میں انتظامیہ

راجوپال قتل کے اہم گواہ امیش پال کا سرعام قتل سانحہ نے ریاست کے لا اینڈ آرڈرپرسوال اٹھا دیئے ہیں۔ ایک طرف، ریاست میں غنڈہ راج اورمافیا راج ختم کرنے کا یوگی حکومت دعویٰ کرتی ہے۔ وہیں امیش پال کے گھرکے سامنے ان کو گولیوں سے چھلنی کئے جانے اوربم پھینکے جانے کے حادثہ سے متعلق اپوزیشن نے حکومت کوایوان میں جم کرگھیرا ہے۔

وہیں اپوزیشن کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ان مافیاؤں کومٹی میں ملانے کا کام یہ حکومت کرے گی۔ وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ عتیق احمد کو رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کس پارٹی نے بنایا؟ سماجوادی پارٹی چوری اور سینہ زوری نہ کرے۔ سماجوادی پارٹی کی رگ رگ میں مافیا بسا ہے۔ ہم مافیاؤں کو مٹی میں ملا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریاگ راج کے سانحہ پرحکومت زیرو ٹالرینس کی پالیسی کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago