قومی

Manish Sisodia Bail Application: منیش سسودیا نے راؤز ایوینیو کورٹ میں داخل کی ضمانت عرضی، کل ہوگی سماعت

Aam Aadmi Party Leader Manish Sisodia News: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے راؤز ایوینیو کورٹ میں ضمانت کی درخواست (بیل اپلی کیشن) داخل کی ہے۔ منیش سسودیا نے سپریم کورٹ کے مشورے پر نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست فائل کی ہے۔ منیش سسودیا کی عرضی پر ہفتہ کے روز سماعت ہوگی۔  ہفتہ کے روز ہی منیش سسودیا کی 5 دن کی سی بی آئی ریمانڈ ختم ہو رہی ہے۔ وہیں ہفتہ کے روز ہی انہیں راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش بھی کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر فی الحال 4 مارچ تک سی بی آئی کی ریمانڈ میں ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انہیں راحت پانے کے لئے پہلے ہائی کورٹ میں جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے 26 فروری کو منیش سسودیا سے تقریباً 8 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کی تھی اور پھر گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد 27 فروری کو راؤز ایوینیو کورٹ میں سی بی آئی نے پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 5 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔

28 فروری کو منیش سسودیا نے دیا تھا استعفیٰ

28 فروری کو منیش سسودیا سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ نے جھٹکا دیتے ہوئے ان کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ آپ کو راحت کے لئے پہلے ہائی کورٹ کا رخ کرنا چاہئے۔ اس درمیان سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملنے کے بعد 28 فروری کو ہی منیش سسودیا نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو وزیر عہدے سے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ دہلی حکومت کے کل 33 محکموں میں 18 محکمے صرف منیش سسودیا سنبھال رہے تھے۔ ان کے پاس محکمہ خزانہ اور محکمہ تعلیم جیسی اہم وزارتیں تھیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Akhilesh Yadav Meet Farmer Leader: بی جے پی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔ -اکھلیش یادو

ایس پی آفس میں اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی…

30 mins ago

BJP stoking communal tensions in Goa: Rahul Gandhi: گوا میں آر ایس ایس لیڈر کے بیان پر ہنگامہ، راہل گاندھی نے بی جے پی کو بنایا نشانہ

راہل گاندھی نے کہا، 'سنگھ پریوار پورے ہندوستان میں اسی طرح کا کام کر رہا…

1 hour ago

Maha Kumbh Mela 2025: مہا کمبھ میلے کے دوران گوشت اور شراب کی فروخت پر ہوگی پابندی، وزیر اعلی یوگی کا بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر زور دیا۔…

1 hour ago

Haryana Assembly Election 2024: ‘… اسی دن ہریانہ میں کانگریس کے حق میں ماحول بن گیا تھا ‘، دیپندر ہڈا نے ایگزٹ پول کے نتائج پر کہی یہ بات

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’کانگریس…

2 hours ago