Sambhal News: اترپردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل سانحہ سے متعلق رکن سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے قریبی لوگوں کے مکان پربلڈوزرچلائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرشفیق الرحمن برق نے کہا کہ خاص طور پرمسلمانوں پرظلم ہو رہا ہے۔ ملک میں قانون موجود ہے، لیکن قانون کے لحاظ سے کام نہیں ہورہا ہے۔ غیرقانونی طریقے سے لوگوں کے گھربلڈوزرسے منہدم کیا جا رہا ہے۔
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرشفیق الرحمٰن برق نے سوال کیا کہ جب ملک میں جمہوریت ہے، تو یہاں بلڈوزرکا کیا مطلب ہے؟ کیا بلڈوزرسے پوری دنیا کومٹا دوگے؟ ایک دن جب تم اس عہدے پرنہیں رہو گے، تو تم بھی اسی لائن میں آجاؤ گے۔ حکومت کی بلڈوزر والی کارروائی کو میں بالکل درست نہیں مانتا ہوں۔ جب قانون موجود ہے تو کارروائی قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔ بلڈوزر کی کارروائی کوئی سزا نہیں بلکہ یہ ظلم ہے۔
ایس پی رکن پارلیمنٹ نے بلڈوزر کارروائی پر اٹھائے سوال
وہیں باندہ میں ایک نیوزایجنسی سے وابستہ ظفرنام کے صحافی کے مکان پر ہوئی بلڈوزرکی کارروائی کو بھی ڈاکٹرشفیق الرحمن برق نے غلط بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہے اورمیں اسے صحیح نہیں مانتا ہوں۔ سماجوادی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندو راشٹرکا مطالبہ کرنے والے ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ ہندو راشٹر نہ کبھی تھا اور نہ بنے گا، یہ بی جے پی کی پالیسی ہے۔ یہ لوگ 2024 کے الیکشن کے لئے ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ماحول خراب ہے۔ بغیر ہندو راشٹربنے تو مسلمانوں پراتنا ظلم کر رہے ہیں اوراگر ہندو راشٹر بنا لیں گے تو یہ مسلمانوں کو ایک لفظ بھی بولنے نہیں دیں گے اوران کے سبھی حقوق ختم کردیں گے، اس لئے یہ ملک ہندو راشٹرتو بن ہی نہیں سکتا۔ یہ لوگ ہندوستان کے خود ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔
مرادآباد کانام بدلنے کا مطالبہ بالکل غلط
سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے وشوہندو پریشد کے ذریعہ مرادآباد شہرکا نام بدل پتامبرپور رکھنے کے مطالبے سے متعلق کہا کہ یہ لوگ مسلمانوں کو مٹانا چاہتے ہیں، ان کے نام پر رکھے ناموں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ کیا نام بدلنے سے ملک بدل جائے گا؟ کیا ملک کے حالات بدل جائیں گے۔ اگر کوئی قانون کے خلاف کام کررہا ہے تو اسے قانون کےمطابق سزا دیجئے، یہ کیا ہے کہ بلڈوزرچلاکر یا ندم بدل کرآپ ہندوستان بدل دیں گے؟ کیا یہ بدل جائے گا؟ ہندوستان نہیں بدلے گا۔ آپ اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کیجئے۔ ہم نام کوکسی حالت میں بدلنے نہیں دیں گے۔ جو کچھ بھی قانونی کارروائی ہوسکے گی، ہم کریں گے۔ شفیق الرحمن برق نے یوگی حکومت کے بلڈوزر کارروائی کی سخت مذمت کی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…