قومی

UP Assembly: جب ٹینڈر کے سوال پر وزیر توانائی اے کے شرما نے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے کو دکھایا آئینہ، جانئے ایوان میں کیا کہا؟

UP Assembly: یوپی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے آخری دن سماجوادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کے ذریعہ سوال اٹھائے جانے پر وزیر توانائی اے کے شرما نے سخت تیور دکھاتے ہوئے اسی انداز میں جواب دیا۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرتوانائی نے کہا کہ یہ لڑائی 2017 کے پہلے کے ٹھیکیداروں اور 2017 کے بعد کے ٹھیکیداروں کی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن دو کمپنیوں کی بات کی جارہی ہے، یہ صحیح ہے کہ 18-2017 سے اہیں کئی ٹینڈر ملے ہیں، لیکن 5 سالوں میں کئی ٹینڈر انہیں نہیں بھی ملے ہیں۔

وزیرتوانائی نے مثال دے کر کہا، ‘جیسے 103 نمبر کا گورکھپور کا ٹینڈر راما پاور کارپوریشن کو گیا، اس کمپنی کو نہیں گیا، جس کا ذکر کیا گیا۔ آپ کا یہ کہنا کہ ای پی ایف اور ای ایس آئی سی میں بدعنوانی ہوئی ہے، ابھی تک ایسا کچھ نہیں سامنے آیا ہے۔ جس ٹھیکیدار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، وہ 5 سال سے ٹھیکیداری کر رہا ہے اور میں تو 11 ماہ سے وزیربنا ہوں۔ وہ بی جے پی کارکن ہے، اس لئے آپ ناراض ہو رہی ہیں۔’

اے کے شرما نے یہ کہتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے کے الزامات کو خارج کردیا کہ بے بنیاد باتیں کرکے آپ دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ آپ کو ایسی غیرذمہ دارانہ باتیں نہیں کرنی چاہئے۔ یہ پورا ٹھیکہ 18-2017 سے چل رہا ہے۔ ہمارے وقت کا نہیں ہے، لیکن پانچ سالوں میں اس میں کوئی بدعنوانی کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: پریاگ راج میں پھر چلا بلڈوزر، یوگی حکومت نے عتیق احمد کے قریبی مسک الدین کا گھر کیا منہدم

یوگی حکومت کے وزیر توانائی اے کے شرما نے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کو آئینی دکھایا کہ آپ جس کمپنی کا نام لے رہے ہیں، ان کو اور دیگر کمپنیوں کو بھی کئی کام ملے ہیں۔ کس کو کون سا کام ملا یہ مقامی فیصلے کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جب کوئی خرابی نہیں ہے تو صرف اس لئے ہم اس کا ٹینڈر منسوخ نہیں کرسکتے ہیں کہ وہ بی جے پی کا کارکن ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لوگ نہیں چاہتے کہ بی جے پی کے کارکنان ایمانداری سے اپنا ذریعہ معاش کمائیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

16 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

2 hours ago