بھارت ایکسپریس–
Udaipur Violence Latest News: راجستھان کے تاریخی شہرادے پورمیں جمعہ کے روزدوبچوں کے درمیان جھڑپ کے بعد سے شہرمیں کشیدگی کا ماحول ہے۔ حادثہ کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے تصادم والے علاقوں میں پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس معاملے میں خبریہ ہے کہ ادے پورمیں چاقوبازی کے حادثہ میں شامل ایان شیخ اوران کے والد سلیم شیخ کے دیوان شاہ علی کالونی واقع مکان پرمیونسپل کارپوریشن کے دستے پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کے گھرپربلڈوزرکی کارروائی چل رہی ہے۔
ادے پورمیونسپل کارپوریشن کے دستوں کے ذریعہ گھرکا سامان نکال کرمکان کی بجلی کاٹی جارہی ہے۔ اس کے بعد مکان کومنہدم کرنے کے لئے کارپوریشن انتظامیہ بلڈوزرکی کارروائی چل رہی ہے۔ موقع پربڑی تعداد میں پولیس اہلکارموجود ہیں۔
ایان شیخ کی چیٹ وائرل
ادے پورمیں چاقو بازی سے متعلق معاملے میں اپنے کلاس میٹ پرجان لیوا حملہ کرنے کا ملزم ایان شیخ کی ایک سوشل میڈیا چیٹ بھی سامنے آیا ہے۔ ایان شیخ چیٹ میں وہ دوسرے دوست کے ساتھ مل کرحملہ کرنے اورجان سے مارنے کی بات کررہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چیٹ حملے سے تین دن پہلے کا ہے۔
ادے پورمیں دفعہ 144 نافذ
ادے پورضلع انتظامیہ نے یہاں لاء اینڈ آرڈربنائے رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے گزشت رات 10 بجے سے 24 گھنٹے کے لئے انٹرنیٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حالانکہ حالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہیں، لیکن حالات کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کوادے پورمیں اسکولی بچوں میں چاقوبازی کے حادثہ کے بعد اچانک شہرکا ماحول خراب ہوگیا۔ شہرمیں کئی جگہ آگ زنی اورتوڑپھوڑہوئی۔ کاروں میں آگ لگا دی گئی۔ ضلع کلکٹراروند پوسوال کے مطابق، 16 اگست کی صبح ایک حادثہ ہوا، جس میں دو بچے آپس میں لڑرہے تھے اورایک بچے پرچاقو سے حملہ کیا گیا۔ وہ زخمی ہوگیا۔ فی الحال بچے کی حالت مستحکم ہے۔
بھارت ایکسپریس–
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…