قومی

UP 69000 Teacher Recruitment: ’ریزرویشن چھیننے کی بی جے پی کی ضد نے،۔۔۔ اساتذہ تقرری سے متعلق عدالت کی ہدایت پر راہل گاندھی کا رد عمل

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی میں 69 ہزار اساتذہ تقرری کی میرٹ لسٹ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد ملک بھر میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اب اس معاملے پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا، “69,000 اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بی جے پی حکومت کی ان سازشوں کا منہ توڑ جواب ہے جو ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ وہ سردیوں میں سڑکوں پر مسلسل جدوجہد کر تے رہے۔ 5 سال تک گرمی اور بارش یہ نہ صرف امت موریہ جیسے ہزاروں نوجوانوں کی بلکہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے ہر جہد کار کی جیت ہے۔

بی جے پی پر اقتدار چھیننے کا الزام

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، “ریزرویشن ہڑپنے سے متعلق بی جے پی کی ضد نے  سینکڑوں بے قصور امیدواروں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔ اس پورے معاملہ کی ذمہ دار صرف بی جے پی ہے، بی جے پی حکومت جو طلبہ کو لڑنے پر مجبور کرتی ہے وہ واقعی نوجوانوں کی دشمن ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اسسٹنٹ ٹیچر کی بھرتی کے تحت 69 ہزار اساتذہ کی تقرری کے لیے جون 2020 میں جاری کردہ سلیکشن لسٹ اور 5 جنوری 2022 کی 6800 امیدواروں کی سلیکشن لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک نئی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

8 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago