قومی

IAF Fighter Jets Crash: مدھیہ پردیش کے مرینا میں دو لڑاکا طیارے کریش، ایک ہلاک دو زخمی

IAF Fighter Jets Crash in MP’s Morena: مدھیہ پردیش میں مورینا کے قریب ایک سکھوئی 30 اور مراج 2000 طیارہ گر کر تباہ ہو گئے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دونوں طیاروں نے گوالیر ایئربیس سے ٹیک آف کیا، جہاں مشق جاری تھی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیر ایئر بیس سے ٹیک آف کیا تھا اور پریکٹس چل رہی تھی۔

دفاعی ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ایس یو 30 میں دو پائلٹ تھے جبکہ مراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پائلٹ محفوظ ہیں۔ آئی اے ایف کا ایک ہیلی کاپٹر جلد ہی تیسرے پائلٹ کے مقام پر پہنچ رہا ہے۔

لوگوں نے اونچی آواز سنی

معلومات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گوالیر چمبل زون کے مورینا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ مورینا ضلع کے پہاڑ گڑھ ترقیاتی بلاک کے جنگل میں گرا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں طیاروں کو آسمان پر آگ لگی ہوئی اور تیز رفتاری سے زمین کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری مدھیہ پردیش میں مورینا کے قریب سکھوئی 30 اور مراج 2000 طیارہ حادثے کے حوالے سے رابطے میں ہیں اور ان سے اس واقعے کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک کی موت ہوئی ہے، جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

17 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

23 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

26 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

46 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

58 minutes ago