قومی

Delhi Assembly Election 2025: امانت اللہ خان کے خلاف بی جے پی نے منیش چودھری کو بنایا امیدوار، کانگریس چھوڑ کر تھاما تھا بی جے پی کا دامن

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے پیش نظربی جے پی نے ہفتہ (11 جنوری) کو29 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں کئی بڑے چہروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس میں کئی ایسے چہرے بھی شامل ہیں، جو پہلے کانگریس یا عام آدمی پارٹی میں رہے ہیں۔ پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے سابق وزیراورسابق رکن اسمبلی کپل مشرا کو میدان میں اتارا ہے۔ کپل مشرا کو بی جے پی نے کراول نگرسے ٹکٹ دیا ہے جبکہ کانگریس سے کونسلررہے منیش چودھری کوبی جے پی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدواربنایا گیا ہے۔

منیش چودھری دہلی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدررہ چکے ہیں اورسریتا وارڈ نمبر187 کی موجودہ کونسلرنیتوچودھری کے شوہرہیں۔ انہوں نے 2020 میں کانگریس چھوڑکربی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ کانگریس سے استعفیٰ دینے اوربی جے پی میں شامل ہونے کے وقت ان کی اہلیہ نیتوچودھری سریتا وہار وارڈ کی کونسلرتھیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی نے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کا میوروہارضلع صدربنایا اوروہ پارٹی کے لئے کام کرنے میں مصروف ہوگئے۔ 2022 میں ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن میں بھی بی جے پی نے نیتوچودھری کوامیدواربنایا اورانہوں نے کامیابی حاصل کی۔

امانت اللہ خان کے خلاف بی جے پی نے منیش چودھری پر جتایا بھروسہ

اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان پرعام آدمی پارٹی نے تیسری باربھروسہ جتایا ہے۔ 2015 اور2020 کے اسمبلی الیکشن میں امانت اللہ خان نے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ امانت اللہ خان 2015 کے الیکشن سے پہلے لوک جن شکتی پارٹی سے ناطہ توڑکرعام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ 10 سالوں تک اوکھلا کی نمائندگی کرنے کے بعد وہ تیسری باراوکھلا سے الیکشن جیت حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہیں، لیکن ان کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے دہلی فساد میں شامل ہونے کے الزام میں جیل میں بند جامعہ الیومنائی ایسوسی ایشن کے صدرشفاء الرحمٰن کوامیدواربنایا ہے۔ ابھی کانگریس نے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بی جے پی نے کپل مشرا کو دیا ٹکٹ

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے بی جے پی نے کپل مشرا کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ کپل مشرا پہلے عام آدمی پارٹی میں رہے ہیں اورابھی بی جے پی میں کافی سرگرم ہیں۔ دہلی فسادات 2020 کے وقت اورسی اے اے -این آرسی کے وقت بی جے پی کی طرف سے بلے بازی کرتے رہے ہیں۔ وہ مسلسل سی اے اے اوراین آرسی احتجاج پرسوال اٹھاتے رہے ہیں۔ کپل مشرا عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال پر بھی حملہ بولتے رہے ہیں۔ بی جے پی نے کراول نگرسے موجودہ رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹ کا ٹکٹ کاٹ کرکپل مشرا کوامیدواربنایا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

پوری دنیا پریاگ راج کے مہا کمبھ میں آنے کے لیے ہے بے تاب: ڈاکٹر دنیش شرما

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…

52 minutes ago

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

2 hours ago

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوئے بمراہ!

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…

3 hours ago