قومی

Auto and Taxi: دہلی میں آٹو اور ٹیکسی سے سفر کرنا ہوا مہنگا

Auto and Taxi in Delhi: دہلی حکومت کی طرف سے آٹو ٹیکسی کرایہ کے نئے ریٹ کا اعلان کیا جاچکا ہے، اب دہلی میں آٹو میٹر پہلے ڈیڑھ کلومیٹر کے بعد 25 روپے کے بجائے 30 روپے ہو جائے گا۔ اس کے بعد 9.5 روپے فی کلومیٹر کے بجائے 11 روپے  فی کلومیٹرادا کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے آٹو ٹیکسی کرایہ کے نئے ریٹ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یعنی اب آپ کو آٹو ٹیکسی کے نئے ریٹ کے مطابق کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ آٹو میٹر پہلے ڈیڑھ کلومیٹر کے بعد 25 روپے کے بجائے 30 روپے کا ہو جائے گا۔ اور اس کے بعد 9.5 روپے فی کلومیٹر کے بجائے 11 روپے فی کلومیٹر کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی، 40 روپے کے کم از کم کرایہ کے بعد اب مسافروں کو نان اے سی ٹیکسیوں کے لیے فی کلومیٹر 17 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Sultanpuri Accident: دہلی میں لڑکی کو گھسیٹ کر لے جانے والی کار کی سیٹ پر ایف ایس ایل ٹیم کو خون کے نشان نہیں ملے

غور طلب ہے کہ سی این جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت سے پریشان آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور طویل عرصے سے کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دہلی حکومت نے 28 اکتوبر 2022 کو دہلی میں آٹوز اور ٹیکسیوں کے نظرثانی شدہ کرایوں کو منظوری دی تھی۔ حکومت آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے کرایوں میں اضافے کی درخواست پر کافی عرصے سے غور کر رہی ہے۔ اور دہلی حکومت نے کرایہ پر نظر ثانی کے لیے گزشتہ سال ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کرایہ بڑھایا گیا ہے۔ جس کا اب نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago