قومی

Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر نظر آئے گا اپوزیشن کا اتحاد؟ کانگریس نے 21 سیاسی جماعتوں کو لکھا خط

Opposition Unity In Bharat Jodo Yatra: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا۔ کے اختتامی پروگرام میں اپوزیشن جماعت ایک اسٹیج پر ساتھ  آسکتے ہیں۔ کانگریس صدر نے یاترا کے اختتام میں شامل ہونے کے لئے کئی جماعتوں کو بدھ (11 جنوری) کو خط لکھا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا کہ’کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے 30 جنوری کو ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی اختتامی تقریب میں مساوی نظریات والی 21 جماعتوں کے صدور کو خط لکھ کر مدعو کیا ہے’۔

کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی اختتامی تقریب میں اپوزیشن ایک اسٹیج پر ساتھ آسکتے ہیں۔ کانگریس صدر نے یاترا کے اختتام میں شامل ہونے کے لئے کئی جماعتوں کو بدھ (11 جنوری) کو خط لکھا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا کہ ‘کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے 30 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں مساوی نظریات والی 21 جماعتوں کے صدور کو خط لکھ کر مدعو کیا ہے’۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے خط میں لکھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کنیا کماری سے شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا اب تک  3300 کلو میٹر کا سفرطے کرچکی ہے۔ یاترا میں ہم آہنگی اور مساوات کا ایک بہت ہی آسان اور مستقل پیغام ہے۔ ہندوستانیوں نے صدیوں سے ان اقدار کے لئے جدوجہد کیا ہے اور یہ ہمارے آئین میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسدالدین اویسی کا موہن بھاگوت پر پلٹ وار، کہا- مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت دینے والے موہن بھاگوت کون ہوتے ہیں؟

ملیکا ارجن کھڑگے نے کیا لکھا؟

ملیکا ارجن کھڑگے نے مزید لکھا کہ گرمی، سردی اور بارش میں مسافر روزنہ 20-25 کلو میٹرپیدل چلتے ہیں۔ انہوں نے یاترا کے پیغام کو لاکھوں لوگوں تک پہنچایا ہے۔ یاترا کے آغاز سے ہم نے ہر مساوی نظریات والے ہر ہندوستانی کو یاترا میں آنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ راہل گاندھی کی دعوت پر مختلف مرحلوں میں کئی سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ بھی یاترا میں ساتھ چل رہے ہیں۔ اب میں آپ کو 30 جنوری کو سری نگر میں منعقد ہونے والے بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں ذاتی طورپر شامل ہونے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

36 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago