قومی

Kasganj Road Accident: یوپی کے کاس گنج میں دردناک حادثہ، عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر-ٹرالی تالاب میں گرگئی، 15 افراد ہلاک، مہلوکین میں بچے بھی شامل

اترپردیش کے کاس گنج ضلع سے ایک دردناک حادثے کی خبرسامنے آرہی ہے۔ عقیدتمندوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی کے تالاب میں گرنے سے 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں مہلوکین میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کے ذریعہ راحت اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔ اب تک جو جانکاری سامنے نکل کرآرہی ہے، اس کے مطابق، آج ہفتہ کی صبح کاس گنج کے پٹیالی دریاؤ گنج مارگ پرٹریکٹر-ٹرالی پرسوار ہوکر لوگ گنگا اسنان کے لئے جا رہے تھے۔ تقریباً 10 بجے اچانک سے بے قابو ہوکرٹریکٹر-ٹرالی تالاب میں گرگئی۔

تالاب میں ٹریکٹر-ٹرالی کے پلٹنے سے تقریباً 15 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں تالاب سے اسپتال تک لاشوں کا انبارلگ گیا۔ قریب ہی واقع پٹیالی کے طبی مرکز یعنی اسپتال پرتالاب سے نکالے گئے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق، عقیدت مند ایٹہ ضلع کے کہا گاؤں کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔

ٹرالی کے کنٹرول سے باہرہونے پرہوا حادثہ

معاملے میں ایس پی اپرنا رجت کوشک نے بتایا، ”تھانہ علاقہ پٹیالی میں ٹرالی سے کچھ عقیدت مند جا رہے تھے اور ان کی ٹرالی بے قابو ہونے سے ٹرالی تالاب میں گرگئی۔ پولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچی ہیں اورگاؤں والوں کی مدد سے لوگوں کو نکال کراسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثہ میں تقریباً 14 سے 15 افراد کے ہلاک ہوے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ٹیم ابھی سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔“

اکھلیش یادو کا اظہارافسوس

حادثے پرصوبے کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اظہارافسوس کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ انتہائی افسوسناک! کاس گنج میں گنگا اسنان کرکے لوٹ رہے عقیدتمندوں سے بھری ٹریکٹر-ٹرالی کے تالاب میں پلٹنے سے بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر، بے حد افسوسناک ہے۔ راحت بچاؤ کا کام تیز کرکے لوگوں کی زندگی بچائیں۔ زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو حکومت مناسب معاوضہ دے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

17 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

55 minutes ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

1 hour ago