قومی

Giriraj Singh: پریاگ راج میں شری للیتا کوٹی کم کماچرن مہایگ  کا انعقاد، گری راج سنگھ  مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے

Giriraj Singh: پریاگ راج ماگھ میلا علاقے میں واقع  اکھل بھارتی دھرم سنگھ کے کیمپ میں یو اچیتنا کی طرف سے شری للیتا کوٹی کم کماچرن مہایگ کا انعقاد کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس  مہایگ میں ایک ویراٹ ہندو مہا سمیلن کا ا نعقاد کیا گیا۔ ہندو مہا سمیلن کا افتتاح سوامی ابھیشیک برہم چاری نے دیپ جلا کر کیا۔ گری راج سنگھ، دیہی ترقی اور حکومت ہند کے محکمہ پنچایتی راج کے کابینی وزیر ویراٹ ہندو مہا سمیلن کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

یوتھ چیتنا کے قومی کوآرڈینیٹر روہت کمار سنگھ نے پریاگ راج میں ویراٹ ہندو مہا سمیلن کا اہتمام کیا تھا۔ پروگرام میں اسٹیج پر سوامی سرویشورانند سرسوتی بھی موجود تھے۔

دیش میں رام راجیہ قائم ہو

سوامی ابھیشیک برہم چاری نے کہا کہ ملک میں رام راجیہ قائم ہو چکا ہے۔ وہیں سوامی ابھیشیک برہم چاری نے کہا کہ جو لیڈر سناتن کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ان کی تباہی کا طے ہو چکی ہے۔ پروگرام میں حکومت ہند کے وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ آج بھی مسلم مذہب کے لوگ امی ابو کتہے ہیں اور ہمارے بچے ممی  پاپا کہتے ہیں ۔

سنتوں کو گاؤں کی طرف چلنا ہوگا

حکومت ہند کے وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ سنتوں کو گاؤں کی طرف چلنا ہوگا۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ رکھشا سوتر باندھ کر وہ ہندو ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں پر لو جہاد کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوؤں کو متحد ہونا پڑے گا، وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت انہوں نے ملک کو بچایا۔ یوتھ چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ کانگریس ہندو مخالف ہے۔ روہت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کے پروردہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

57 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

2 hours ago